Team JUI Tando M khan
دورۂ یونٹ سعید خان لنڈ، تحصیل بلڑی شاہ کریم، ضلع ٹنڈو محمد خان، بسلسلہ امنِ عالم اجتماع 2027
جمعیت علماء اسلام ضلع ٹنڈو محمد خان کے امیر حضرت مولانا محمد ابراہیم سومرو صاحب، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالباسط نظامانی صاحب اور ضلعی سالار مولانا فاروق احمد زئور نے
جمعیت علماء اسلام تحصیل بلڑی شاہ کریم کے رہنما مولانا عبدالرحمان سومرو اور مولانا عبدالرحمان آدم سومرو کے ہمراہ جے یو آئی یونٹ سعید خان لنڈ کا دورہ کیا
اور اس موقع پر عظیم الشان اجلاس کا اہتمام بھی کیا گیا
اجلاس میں جے یو آئی یونٹ سعید خان لنڈ کے مقامی رہنماؤں مولانا عبد الرشید لنڈ، مولانا سراج احمد، مولانا کلیم اللّٰہ، مولانا حماد اللّٰہ، اور مولانا علی اصغر شریک تھےـ
قائدین نے امنِ عالم اجتماع کی تیاریوں، اس کی اہمیت، اور مقاصد کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فرمائی۔
جاری کردہ: مولانا علی اصغر لنڈ پریس سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل بلڑی شاہ کریم
دورۂ یونٹ چنگی، تحصیل بلڑی شاہ کریم
بسلسلہ امنِ عالم اجتماع 2027
جمعیت علماء اسلام ضلع ٹنڈو محمد خان کے امیر حضرت مولانا محمد ابراہیم سومرو صاحب اور جنرل سیکرٹری مولانا عبدالباسط نظامانی صاحب نے
جمعیت علماء اسلام تحصیل بلڑی شاہ کریم کے رہنما مولانا عبدالرحمٰن سومرو، مولانا کلیم اللّٰہ لنڈ، مولانا علی اصغر لنڈ کے ہمراہ جے یو آئی یونٹ چنگی کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر امیر یونٹ مولانا محمد ادریس سولنگی صاحب اور مولانا عبد الشکور لاشاری کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معزز قائدین نے امنِ عالم اجتماع کی تیاریوں، اس کی اہمیت، اور مقاصد کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فرمائی۔
اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کارکنان عوام تک دعوت پہنچانے، بھرپور رابطہ مہم چلانے اور اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
جاری کردہ: مولانا علی اصغر لنڈ پریس سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل بلڑی شاہ کریم
Click here to claim your Sponsored Listing.