Swat Reserch News
15/05/2026
وفاقی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5،5 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا، نوٹیفکیشن
14/05/2026
موٹر سائیکل سوار متوجہ ہو
ہیلمٹ آپکی جان کی حفاظت کیلئے ہیں۔
تمام موٹر سائیکل چلانے والے حضرات اپنے لیے ہیلمٹ کا انتظام کر لے۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات
11/05/2026
کالام میں سیاحوں کا راستہ روکنے کے واقعے پر فوری کارروائی، مقدمہ درج
ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ سوات نے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کے تعاون سے، کالام میں سیاحوں کا راستہ روکنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چند افراد کی جانب سے سیاحوں کو روکنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی، جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ سوات واضح کرتی ہے کہ سیاحوں کا تحفظ حکومت خیبرپختونخوا کی اولین ترجیح ہے اور کسی فرد یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے، سیاحوں کو ہراساں کرنے یا اُن کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کالام، مہوڈنڈ اور دیگر سیاحتی علاقوں میں کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ سیاح اپنی ذاتی گاڑیوں یا مقامی ڈرائیوروں کے ساتھ آزادانہ سفر کر سکتے ہیں جبکہ کسی کو بھی غیر قانونی طور پر سیاحوں کو روکنے کا اختیار حاصل نہیں۔
ضلعی انتظامیہ سوات اور سوات پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا شکایت کی صورت میں متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ مزید کہا گیا کہ سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے مستقبل میں مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
سوات: گناجیر چارباغ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ
سوات: مسافروں سے بھری گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق،پولیس
سوات: گاڑی میں سوار دیگر 11 افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس
سوات: زخمیوں کو منگلور اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
08/05/2026
Increase in Petrol Prices Announced
Click here to claim your Sponsored Listing.