Swat Emergency Rescue Service 1122
17/02/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: بابوزئی کے علاقے مرغزار میں کچن کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو 1122 اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 75 سالہ فضل غنی اور ایک خاتون کو زندہ ملبے سے نکال لیا، جبکہ کمسن بچی کو نکال کر فوری طور پر سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا۔ تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 سوات
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Swat