District RounDu

District RounDu

Share

05/03/2026

جس قدر ظلم گلگت میں ڈھایا گیا، وہ کسی طور بھی کربلا کے دردناک مناظر سے کم محسوس نہیں ہوا۔ ملت کے ننھے معصوم پھولوں کو بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور انسانیت شرمندہ ہو کر دم توڑتی نظر آئی۔ یہ سانحہ صرف چند خاندانوں کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا المیہ ہے۔ افسوس کہ ظلم کی یہ داستان آج بھی معصوم جانوں کی قربانی سے لکھی جا رہی ہے۔

22/02/2026

راجہ ناصر علی خان مقپون صاحب نے تھورسے کے عوام کا ایک اور دیرینہ اور اہم مطالبہ پورا کر دیا۔ تھورسے گرلز مڈل اسکول کا قیام علاقے کی بنیادی ضروریات میں شامل تھا، جسے انہوں نے اپنی اولین ترجیحات میں رکھا اور بالآخر اسے عملی جامہ پہنایا۔
کئی سالوں سے تھورسے کی بچیاں ابتدائی تعلیم کے بعد مزید تعلیم کے لیے یا تو دور دراز علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور تھیں یا پھر تعلیم کا سلسلہ وہیں رک جاتا تھا۔ اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے گرلز مڈل اسکول کا قیام ایک تاریخی اور دور رس فیصلہ ثابت ہوا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف بچیوں کو مقامی سطح پر معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ والدین کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گا۔ اس اسکول کے قیام سے علاقے میں شرحِ خواندگی بڑھے گی، بچیوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع بھی ہموار ہوں گے۔
یہ منصوبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی سیاست نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر مبنی ہے۔ تھورسے کے عوام اس مثبت اور تاریخی قدم پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اسی جذبے کے ساتھ ترقی کا سفر جاری رہے


P P P Roundu Raja Nasir Ali Khan Raja Mansoor Ali Khan Raja Saqlain Ahmed Syed Shamshad Kazmi

10/02/2026

روندو کے 78 سالہ تاریخ میں راجہ ناصر علی خان مقپنون نےجو ترقیاتی کام اپنے دورحکومت میں کئے ہیں، اس کا مثال تاریخ میں کہیں بھی نہیں ملتی، راجہ صاحب کے درو حکومت کی ترقی کو نکال دیئے تو روندو میں کھنڈرات کے سوا اور کچھ نہیں ملے گا _ سرور علی
P P P Roundu Raja Nasir Ali Khan Raja Mansoor Ali Khan Raja Saqlain Ahmed

Want your business to be the top-listed Media Company in Skardu?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Skardu