Documents Solution Provider

Documents Solution Provider

Share

Photos from Documents Solution Provider's post 05/09/2021

ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ کیا کرتا ہے؟
آسان لفظوں میں سمجھیں۔

آپ مہینوں سے یہ سنتے آرہے ہیں کہ ایمازون پاکستان آگیا ہے، اور لوگ دھڑا دھڑ ڈالر چھاپ رہے ہیں،

لیکن سمجھ نہیں آتی کہ آخر ایمازون ہے کیا بلا،
اور ورچوئل اسسٹنٹ کا کیا کام ہوتا ہے؟

جی ہاں! یہ ایک بہترین ذریعہ آمدن ہے، جس سے گھر بیٹھے آپ لاکھوں کما سکتے ہیں۔

آئیے! آسان لفظوں میں آپ کو سمجھاتا ہوں۔

ایمازون دنیا کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ ہے، جس پر لوگ گھر بیٹھے اپنی پراڈکٹس یا سروسز پوری دنیا میں بیچتے ہیں۔

دیکھیں، اگر آپ نے دکان کھولنی ہو تو کیا کرتے ہیں؟

سب سے پہلے آپ سوچتے ہیں کہ کونسا آئٹم یا پراڈکٹ لے لوں، جس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ زیادہ ہو لیکن Competition کم ہو۔

یہی کام ایمازون پر بھی ہوتا ہے، اور اسے Product hunting کہتے ہیں۔

پھر آپ سرچ کرتے ہیں کہ یہ پراڈکٹ اچھی کوالٹی اور کم قیمت پر کہاں سے مل سکتا ہے۔

ہول سیلر سے لینا ٹھیک رہےگا یا پھر ڈائریکٹ فیکٹری سے ہی لیں؟
اس کام کو Product Sourcing کہتے ہیں۔

پراڈکٹ خریدنے کے بعد اگلا مرحلہ ایمازون پر اپنی پراڈکٹ رجسٹر کروا کر کسٹمر کے سامنے اچھی طرح پیش کرنا ہے۔ اس عمل کو Product listing کہا جاتا ہے۔

پھر آپ پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کرتے ہیں،

اور ranking کرتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دکھائی دے۔

ساتھ میں آپ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ آپ کی competition میں کون کون ہے۔

پھر جب کوئی کسٹمر آتا ہے تو آپ اس کے ساتھ ڈیلنگ کرتے ہیں، اسے مطمئن کرتے ہیں اور پراڈکٹ کی Shipping کرواتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ ریکارڈ دیکھتے ہیں کہ کتنا مال خریدا ہے، کتنا بک گیا اور کتنا باقی رہتا ہے۔

کوئی چیز شارٹ تو نہیں ہو رہی۔

ہر بزنس میں یہ کام ہوتے ہیں،

اور کمپنی والے کسی ماہر بندے یعنی Virtual Assistant کی تلاش میں ہوتے ہیں جو یہ کام کر کے دیں۔

۔Amazon Virtual Assistant ان میں سے کوئی ایک کام کرتا ہے یا پھر سارے بھی کر سکتا ہے۔

آپ بھی یہ سیکھ کر لاکھوں میں کما سکتے ہیں۔

اور ہاں! اسسٹنٹ کا تھوڑا تجربہ ہوجائے تو اپنی ذاتی کمپنی بھی کھول لیتا ہے، کیونکہ وہ سب کچھ جانتا ہے۔

ہمارے Amazon VA کورس کا اگلا بیچ 12 September سے شروع ہورہا ہے، جس میں ہم آپ کو سب کچھ سکھائیں گے اور کورس کے بعد بھی ہمیشہ کیلئے آپ کی سپورٹ کریں گے۔

رجسٹریشن کیلئے کمنٹ میں Amazon لکھیں۔

Want your business to be the top-listed Business in Sialkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

KUTCHERY-SIALKOT
Sialkot
51300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00