Sehnsa Veterinary Doctor
03/11/2022
دودھ کے لحاظ سے اچھے جانوروں کی پہچان۔
۔
آج کا #موضوع ہے #دودھ والا جانور #خریدتے وقت کونسی ٹیکنیکل باتوں کا خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ ایک اچھا دودھیل جانور خریدنے میں ماہر ہو سکیں۔ اچھا دودھ دینے کی صلاحیت رکھنے والا جانور خریدنے کے لیے کچھ بنیادی باتوں کا علم ہونا بہت ضروری ہے آج کی اس تحریر میں آپکو ایک ایک کر کے وہ تمام پوائینٹس بتائیں گے جنکی مدد سے آپ کو ایک اچھا اور بہترین جانور منتخب کرنے میں کافی رہنمائی حاصل ہوگی۔
1 :- حوانے کی بناوٹ اور سائز
دودھیل جانور خریدتے وقت سب سے پہلے اسکے حوانے کو دیکھا جاتا ہے کیونکہ دودھ حوانے میں ہی جمع ہوتا ہے اس لیے حوانے کی بناوٹ اور سائز کو دیکھ کر کافی حد تک اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ جانور کتنا دودھ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکے علاؤہ جانور کے حوانے کی بناوٹ کیسی ہے یہ دیکھنا بھی بہت ضروری ہے جانور کا حوانہ بہت زیادہ لٹکا ہوا نہیں ہونا چاہئیے بلکہ متوازن اور فٹ بال کی طرح کسا ہوا ہونا چاہیے۔ اسکے علاؤہ جانور کا حوانہ پچھلی ٹانگوں سے پیچھے کی طرف باہر نکلتا ہوا دکھائی دینا چاہیے۔
2 :- تھن
جانور کے چاروں تھنوں کا بغور جائزہ لینا چاہیے چاروں تھنوں کے درمیان مناسب وقفہ بہت ضروری ہوتا ہے یہ ایک اچھا دودھ دینے والے جانور کی اہم نشانی ہوتی ہے۔ اسکے علاؤہ تھن بہت زیادہ چھوٹے یا بہت لمبے اور موٹے نہیں ہونے چاہیں بلکہ مٹھی میں آنے والے تھن ہوں جو آسانی سے مٹھی میں آ جائیں یعنی درمیانے سائز کے تھن ہونے چاہئیں۔
3:- دودھ والی رگیں
جانور کی دودھ والی رگیں جو اسکے حوانے کی طرف جا رہی ہوتی ہیں وہ موٹی اور ابھری ہوئی ہونی چاہیں اور واضح طور پر نظر آ رہی ہوں۔
4 :- چمڑی
جانور کی چمڑی باریک اور چمکدار ہونی چاہیئے۔
5 :- آنکھیں
جانور کی آنکھوں کا سیاہ یا سفید ہونا اسکی خوبصورتی میں کمی یا اضافے باعث تو ہو سکتا ہے لیکن اسکا دودھ کی پیداوار سے کوئی خاص تعلق نہیں ہوتا کیونکہ بعض اوقات سفید آنکھوں والا جانور زیادہ دودھ دے رہا ہوتا ہے جبکہ کئی بار سیاہ آنکھوں والا جانور زیادہ دودھ دیتا دکھائی دیتا ہے البتہ جانور کی آنکھیں چمکدار ہونی چاہیے جو اسکی اچھی صحت کی علامت ہوتی ہیں۔
6:- منہ اور گردن
جانور کا منہ چھوٹا اور گردن پتلی اور لمبی ہونی چاہئے۔
7:- دانت
جانور کا منہ کھول کر اسکے دانت لازمی چیک کریں اس سے آپکو اسکی عمر کا اندازہ ہو جائے گا۔۔
جانوروں کی دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے علاج اور اچھی مشوروں کیلئے ہمہ وقت رابطہ کرسکتے ہیں!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Sensa
110011