Royal Roots by Samz

Royal Roots by Samz

Share

11/04/2022

کل جو کچھ اس ملک میں ہوا یا کچھ عرصے سے جو حالات و واقعات چل رہے تھے ان سب کو دیکھنے کے بعد ایک عجیب سی بے بسی اور الجھن کا شکار ہوں. مجھے نہیں پتہ کہ کوئی اور اس کیفیت کو محسوس کر رہا ہے یا نہیں پر میرے دل پہ منوں کے حساب سے بوجھ ہے.
ہم عوام ہیں. یہ ملک ہمارا ہے. ہم اس ملک کے آزاد باشندے ہیں. ہماری جڑیں ہیں اس ملک میں. جب اپنے وطن لوٹ کے آتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے ماں کی آغوش میں آ گئے ہیں. اپنائیت کا احساس، سب ہمارا ہے یہ شہر یہ گلیاں یہاں کی ہوا مٹی اور اسکی خوشبو سب ہمارا ہے. ہم آزاد ہیں خود مختار ہیں یہاں. یہاں جن گھروں میں ہم رہتے ہیں وہ ہمارے ہیں. عجیب سکون ہے یہاں جو پردیس میں سب آسائشوں کے ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوتا.
یہ دھرتی ماں کی طرح ہر بار لوٹ کے آنے پہ ہمیں سینے سے لگا لیتی ہے....
پر کیا کیا ہم نے اس ماں کے ساتھ؟
کیا کیا اپنی آزاد مملکت کے ساتھ؟
سودا کر دیا اسکا، اسکی آزادی کا صرف چینی گھی پٹرول کی قیمتوں سے تنگ آ کر؟
یہ سب تو پوری دنیا میں مہنگا ہوا ہے. مہنگائی تو پوری دنیا میں بڑھی ہے. Covid نے تو پوری دنیا کا نظام الٹ کے رکھ دیا تھا. پھر ہم کیوں گھبرا گئے؟
کیوں ہم نے اتنی جلدی ہتھیار ڈال دیے اور خود کو بھکاریوں کی فہرست میں شامل کر دیا؟
کیوں بیچ ڈالا اپنی خود مختاری کو؟
کیوں سودا کر دیا اپنی دھرتی کا اپنی ماں کا؟
بیرونی طاقتیں جو چاہتی تھیں وہ کر دیا ان کٹ پتلی حکمرانوں نے جنھیں آپ لوگوں نے فوقیت دی بہتر سمجھا خود داری اور ناموس کا سودا نا کرنے والے کے مقابلے میں.
زرا سوچیے کیا چنا ہے ہم نے اپنے لیے؟
آٹا دال چینی پٹرول؟
بدلے میں کیا کھویا ہم نے؟
ہماری خود داری؟
ہماری آزادی؟
ناموس رسالت اور خا تم النبیین کا دفاع؟
مسلمان وہ چاہے کشمیر کا ہو فلسطین کا یا عراق کا کے حق میں کفار کے سامنے بلند ہونے والی زبان؟
امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر Absolutely Not بولنے والا نڈر لیڈر؟
اپنی عوام کو سر اٹھا کر جینا سکھانے والا انسان؟
اور بدلے میں انتخاب کیا لٹیروں کے اتحاد کا... عوام کو بھکاری بنانے والے بے ضمیر اور بے غیرت(معزرت کے ساتھ) لوگوں کا؟ جو ہمیں غربت کی زندہ مثال بنا کر ہمارے نام پہ قرضے لے کر ہم ہی پہ لگاتے رہے؟
جنھوں نے ہمیں دنیا میں سر اٹھا کے جینے کے قابل نہیں چھوڑا آج وہ ہی حکمران پھر سے ہم پہ مسلط کر دیے گئے ہیں وہ بھی ہماری مرضی کے خلاف.
100 میں سے 10 لوگ موجودہ انتخاب سے خوش و مطمئن ہوں گے باقی 90٪ کا کیا؟
کیا باقی 90٪ لوگ جمہوریت کا حصہ نہیں یا اس ملک کے باشندے نہیں؟
ہم جو یہ نظام کسی قیمت پہ نہیں چاہتے تھے ہمارے اوپر انھی لوگوں کو مسلط کر دیا گیا جنھیں وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کہنا دور کی بات ہم پاکستانی ماننے کو بھی تیار نہیں.
اس ملک کے کرپٹ اداروں نے، سیاسی پارٹیوں اور ان کے نام نہاد اتحاد نے ہم سے ہماری خودمختاری ہماری خود داری اور ہماری آزادی چھیننے کی جو کوشش کی ہے ہم اسے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.
ہم اس جہالت اور اس کی جیتی جاگتی تصویروں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں.
ہم ملک میں پھر سے انتخابات چاہتے ہیں.
ہم اپنے لیے ہماری مرضی کا نمائندہ منتخب کرنا چاہتے ہیں. اور عوامی جمہوریہ پاکستان کی آزاد عوام ہونے کے ناطے یہ ہمارا قومی حق ہے. یہ حق نا تو عدلیہ ہم سے چھین سکتی ہے نا بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر ناچتے یہ ننگے لوگ.
آئیں ہم سب مل کر اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں
اس غلامی اور بھکاری کے نام پہ تشکیل پائی اس کھوکھلی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کریں اور اپنے لیے وہ نمائندہ چنیں جو ہماری خودمختاری کا سودا نا ہونے دے
آئیں ایک آواز ہو کر اس کھوکھلی حکومت کا انکار کریں. ہم بے بسی اور مجبوری کی تصویر نہیں بنیں گے ہم اس جہالت کا طوق اپنے گلے میں ہرگز نہیں پہنیں گے نا زبردستی کسی کو پہنانے دیں گے. ان شاء اللہ
Coppied

08/04/2022

Eid special offer by samzhijabii

12/12/2021

آپ میری زندگی کا قیمتی احساس ہو میرے شہزادے❤
آپ کے ہاتھ میں تاحیات تھامے رکھنا چاہتی ہوں👫🏻
سورج کی پہلی کرن ✨اور رات کے آخری پہر تک آپ کا چہرہ ہی دیکھنا چاہتی ہوں میری زندگی 💖
آپ کی آواز روز سنتے ہوئے خود کویہ یقین دلانا چاہتی ہوں💕
کہ میں دنیا کی خوش قسمت لڑکی ہوں🥰
کہ میرا ہاتھ تھامنے والا میرے ساتھ چلنے والا👫🏻
دنیا کی قیمتی انسان ہے۔۔۔ ❣️💕💞
الحمدللہ ❤♥️..

03/12/2021

مہندی لگانا ہر لڑکی کو پسند ہوتا ہے۔۔اور اگر مہندی ڈیزائن بہترین ہو تو سواد ہی الگ ہے ۔۔
بہاولنگر میں آپ کو بہترین مہندی لگوانی ہو تو بس کہ نور بیوٹی پوائنٹ پر جائے۔۔۔
اور کے نام کے ساتھ ڈسکاونٹ بھی پائیں ۔۔۔واؤ ۔۔۔۔
I m fully satisfied with ...

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sadiqabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Sadiqabad

Opening Hours

Monday 11:00 - 19:00
Tuesday 11:00 - 19:00
Wednesday 11:00 - 19:00
Thursday 11:00 - 19:00
Friday 11:00 - 19:00
Saturday 11:00 - 19:00
Sunday 11:00 - 19:00