Al khidmat Foundation Rajan pur

Al khidmat Foundation Rajan pur

Share

Photos from Al khidmat Foundation Rajan pur's post 20/05/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کے شعبہ آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے کوٹ مٹھن ، راجن پور ،فاضل پور ، محمد پور اور جام پور میں تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا
ٹرینر شکیل جان نے بچوں کے مابین ٹیم ورک جیسے موضوع پر مقابلہ جات اور گیمز کا انعقاد کرکے انہیں منظم انداز میں اجتماعی طور پر کامیاب ہونے کی عملی مشق کرائی
ملٹی میڈیا کے زریعے انہیں ٹیم ورک کی ویڈیوز دکھائی گئیں
سیشنز کے دوران معزز مہمانان رانا راشد لطیف ، محمد کاشف ظہور ، حافظ اورنگزیب گشکوری ، محمد نعمان سومرو نے ماں کے عالمی دن کی مناسبت سے گفتگو فرمائی اور سیشن کے آخر میں بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔۔

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن مختلف شہروں کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 300 آرفن بچوں کی تعلیمی و مالی کفالت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے ۔ جس میں ماہانہ تربیتی پروگرام بھی شامل ہوتا ہے ۔تربیتی پروگرام میں طلبا و طالبات کی جسمانی ، اصلاحی اور روحانی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔۔
💰 عطیات کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:🏦 بینک کا نام: MCB Bank👤 اکاؤنٹ ٹائٹل: AL-Khidmat Foundation Rajanpur🔢 اکاؤنٹ نمبر: 0050602010090364

Photos from Al khidmat Foundation Rajan pur's post 21/04/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کے آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت کلسٹر جام پور میں صحت کا عالمی دن کے موقع پر ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا
سیشن میں طلبا و طالبات نے مہربانی جیسے موضوع پر ایک دوسرے کے ساتھ ائیدیاز شئیر کیے کہ کیسے ہم اپنی ذات کو ایک دوسرے کے لیے مہربان بنا سکتے ہیں
ٹرینر شکیل جان نے بچوں کو کھیل کھیل میں ایک عملی سرگرمی کرائی جس میں بچوں سے چارٹ پر درخت بنوایا اور پھر پتوں پر صحت مند زندگی گزارنے کے وہ جملے / الفاظ لکھوائے جو بچوں نے ایک دوسرے سے شئیر کیے ہوئے تھے ۔
تربیتی سیشن میں شریک معزز مہمانان
جام احمد علی آرائیں صاحب
سینئیر صحافی روزنامہ نوائے وقت
محمد کاشف ظہور صاحب
منیجنگ ڈائریکٹر
دی لیڈر سکول سسٹم جام پور
محترم اعجاز الغفار صاحب
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جام پور
نے بچوں کی سرگرمیوں کو سراہا اور ان کی خوب حوصلہ افزائی فرمائی ۔ آخر میں معزز مہمانان کے ہاتھوں بچوں میں انعامات تقسیم بھی کیے گئے اور ان کی ریفریشمنٹ بھی کی گئی ۔۔۔
💰 عطیات کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:🏦 بینک کا نام: MCB Bank👤 اکاؤنٹ ٹائٹل: AL-Khidmat Foundation Rajanpur🔢 اکاؤنٹ نمبر: 0050602010090364

20/04/2026
19/04/2026

مدثر یعقوب
فنانس سیکریٹری، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجنپور
اراکانِ ضلع راجنپور کے اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی سہ ماہی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مدثر یعقوب نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف فلاحی منصوبوں میں مؤثر اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

Photos from Al khidmat Foundation Rajan pur's post 16/04/2026

الخدمت جو نام ہے اعتماد کا ۔۔۔۔
آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت راجن پور اور فاضل پور میں صحت کا عالمی دن کے موقع پر تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔
طلبا و طالبات کے مابین صحت مند رہنے کے لیے کون سی غذا اور کون سی سرگرمیاں ضروری ہیں کے عنوان پر سرگرمی منعقد کرائی گئی ۔ علاؤہ ازیں مہربانی جیسے خوب صورت موضوع پر ایک عملی مشق جس میں بچوں نے ایک درخت بنا کر اس پر مہربانی کے کلمات پر مشتمل پتے لگائے اور مہربانی کے تصور کو آپس میں شئیر کیا
تربیتی سیشن کے ٹرینر شکیل جان نے بچوں کو صحت اور مہربانی کے نکات پر ایکٹیویٹیز کرائیں
معزز مہمانان
میاں عرفان خالد
صدر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن راجن پور
عبدالمالک قریشی
منیجنگ ڈائریکٹر کیو مارٹ راجن پور
چوہدری فاروق اعظم
منیجنگ ڈائریکٹر
قرطبہ ٹریڈرز فاضل پور
نے بچوں کی سرگرمیوں کو سراہا اور انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔۔۔۔
شکیل جان
💰 عطیات کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:🏦 بینک کا نام: MCB Bank👤 اکاؤنٹ ٹائٹل: AL-Khidmat Foundation Rajanpur🔢 اکاؤنٹ نمبر: 0050602010090364

05/04/2026

الحمدللہ
آغوش کالج مری پہنچ کر بچوں میں خوشی کی لہر ❤️

Photos from Al khidmat Foundation Rajan pur's post 04/04/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کے تین شائننگ سٹار بچوں نے اپنی محنت سے آغوش کالج مری میں داخلہ حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کر دیا۔
​اسی خوشی میں آج ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں انہیں تحائف اور انعامات سے نوازا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن ان نونہالوں کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہے اور ان کی تعلیمی سرپرستی کے عزم پر قائم ہے۔
​کامیابی کی مبارکباد! 🎓✨

29/03/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کی ٹیم کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ جنوبی پنجاب سے مجموعی طور پر 7 بچوں کا انتخاب ہوا، جن میں سے 3 بچوں کا تعلق ضلع راجن پور سے ہے۔ یہ کامیابی شکیل جان بھائی (کوآرڈینیٹر اورفن کیئر پروگرام) کی انتھک محنت، رانا عرفان بھائی اور حذیفہ رحمانی بھائی کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بات قابلِ فخر ہے کہ محدود وسائل کے باوجود راجن پور کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھائی اور زیادہ بچوں کو اس بہترین موقع تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی اس محنت کو قبول فرمائے اور مزید آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔
آئیں شائننگ سٹار بچوں کے سر پر دست شفقت رکھیں اور اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں
💰 عطیات کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:🏦 بینک کا نام: MCB Bank👤 اکاؤنٹ ٹائٹل: AL-Khidmat Foundation Rajanpur🔢 اکاؤنٹ نمبر: 0050602010090364

Photos from Al khidmat Foundation Rajan pur's post 27/03/2026

الحمدللہ! الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کی تعلیمی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ راجن پور کے 3 ہونہار شائننگ سٹار بچوں نے اپنی محنت اور لگن سے آغوش کالج مری کے کٹھن داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
​یہ بچے اب پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک "آغوش کالج مری" میں اعلیٰ تعلیم و تربیت حاصل کریں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ان بچوں کی کفالت اور ان کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
​ہم ان بچوں اور ان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو قوم کا فخر بنائے۔

Photos from Al khidmat Foundation Rajan pur's post 31/12/2025

ائے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان ۔۔۔۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت کوٹ مٹھن ، راجن پور ، فاضل پور ،محمد پور اور جام پور میں ماہانہ تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے ۔
سیشن میں بچوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا ، قائد ڈے کی مناسبت سے تقاریر ،ملی نغمے اور کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی ضلع راجن پور عبد الرشید زرگر ، امیر جماعت اسلامی کوٹ مٹھن ڈاکٹر حافظ محمد احمد ، امیر جماعت اسلامی محمد پور خافظ اورنگزیب گشکوری جبکہ فاضل پور میں محمد ذیشان بھٹہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن علی نے سیشن میں خصوصی شرکت فرمائی ۔
بچوں کو قائد اعظم کی شخصیت کردار اور خدمات کے حوالے سے گفتگو فرمائی
بچوں کے مابین مختلف گیمز اور مقابلہ جات کا اہتمام بھی کیا گیا ۔۔۔۔
شکیل جان
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آرفن سپورٹ پروگرام ضلع راجن پور

Photos from Al khidmat Foundation Rajan pur's post 15/11/2025

Alkhidmat Foundation District Rajanpur distributed 150 winter packages in Dajal, District Rajanpur, to help those in need protect themselves from the harsh winter. This initiative reflects the foundation's commitment to supporting vulnerable communities during tough times.

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Rajanpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

نزد النور سکول کینال روڈ فاضل پور
Rajanpur
33500