Continuous Professional Development Program PITE

Continuous Professional Development Program PITE

Share

29/03/2026

ضلع کوئٹہ کے تمام والدین کل صبح مورخہ 30 مارچ 2026 کو قریبی سرکاری سکولز میں جا کر اپنے بچوں کو جلد از جلد متعلقہ کلاس میں داخل کروا کر مفت درسی کتب کا حصول یقینی بنائیں اور اپنے بچوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔ اس سے پہلے کے قریبی سرکاری سکولز میں جگہ فل ہو جائے اور آپ کو بچے کے داخلے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

27/03/2026

In this insightful podcast, we dive deep into the fundamentals of "Research Methodology", covering essential concepts such as, what is research, how to conduct research, its types, and various methods.

The session is hosted by Ali Muhammad (TOT PITE), with Dr. Lawang Khan (TOT PITE) as the guest speaker, sharing valuable knowledge and practical insights for learners, educators, and researchers.

📍 Venue: VATT Room, PITE

🎥 Production Team:

Camera: Bilal Durrani & Raashid Abdullah
Lighting & Sound: Maheen Jaffar & Hamayun Khan
Support: Habibullah
Editing: Bilal Durrani

This podcast aims to build a strong understanding of research practices and guide viewers in applying effective research techniques in academic and professional settings.

Don’t forget to like, share, and subscribe for more educational content!

https://youtu.be/8ADNkXo2NJ8?si=clkuCJgr0IJmg4vG

20/03/2026

Eid Mubarak to you and your family from team CPD-PITE! Wishing everyone a peaceful, prosperous and joyous Eid. 🩵

18/03/2026

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ہزار اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکولوں تک رسائی کے لئے پانچ سالہ پروگرام تجویز، تعلیمی ترقی کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ کی تیاریوں سے متعلق اجلاس

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیم کے شعبے کی بہتری اور آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے نمایاں خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کے لیے پانچ سالہ جامع پروگرام تجویز کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں تک لایا جا سکے۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 679 پرائمری اور 409 مڈل اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا بریفنگ کے مطابق تقریباً ایک ہزار اسکولوں کی اپ گریڈیشن سے گزشتہ پندرہ سال کے دوران پیدا ہونے والا تعلیمی عدم توازن بڑی حد تک ختم ہونے کی توقع ہے۔

اجلاس میں تعلیم نسواں کے فروغ کے لیے طالبات کو معقول ماہانہ وظیفہ دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی تاکہ بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور اسکولوں میں ان کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 174 ارب روپے کی لاگت سے 308 محکمانہ ترقیاتی اسکیمات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور ہر بچے کو اسکول تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل بلوچستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے اور حکومت صوبے میں تعلیمی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مواقع میسر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیمی اداروں کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا تاکہ تعلیمی شعبے میں حقیقی اور دیرپا بہتری لائی جاسکے۔

Photos from Continuous Professional Development Program PITE's post 16/03/2026

Secretary Education Lal Jan Jaffar visited PITE Balochistan, where he was briefed on ongoing education sector interventions being implemented across 36 districts of Balochistan. The briefing highlighted various initiatives aimed at strengthening teacher capacity, improving classroom practices, and enhancing learning outcomes. Discussions also covered the key achievements, challenges, and future strategies for effective implementation of these programs across the province.

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Saryab Road
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00