Quetta Street
12/06/2026
بیان
کوئٹہ کے علاقے اکرم ہسپتال کے قریب ٹریفک انسپکٹر شہباز درانی کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مبینہ طور پر بلاجواز چالان کرنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ غریب محنت کش رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سواری اتارتے ہی ان سے کاغذات لے کر فوری چالان کیا جاتا ہے، جس سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ڈی آئی جی صاحب سے مطالبہ ہے کہ ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی قسم کی زیادتی ثابت ہو تو متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ عوام اور ٹریفک پولیس کے درمیان اعتماد برقرار رہے۔
06/06/2026
ڈاکٹر ماہ نور ناصر سے متعلق آغا خان ہسپتال کراچی کی ابتدائی رپورٹ حوصلہ افزا ہے
رپورٹ کے مطابق ان کا تقریباً 13 فیصد جسم متاثر ہوا ہے جبکہ ایک آنکھ متاثر ہوئی ہے جس کے علاج کے امکانات موجود ہیں
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور انہیں صحت کاملہ نصیب کرے آمین۔
05/06/2026
کوئٹہ میں پیٹرول کی قیمتیں عروج پر، عوام شدید پریشان
کوئٹہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایرانی پیٹرول کی سپلائی بند ہونے کے بعد شہر کے تقریباً 95 فیصد وہ پمپ بند ہو چکے ہیں جو پہلے ایرانی پیٹرول کے ساتھ پاکستانی پیٹرول بھی فروخت کرتے تھے۔
شہریوں کے مطابق ایرانی پیٹرول کی بندش کے بعد بعض مقامات پر پیٹرول من مانے نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ آغا سراج کمپلیکس کے سامنے قائم بعض پمپس پر پاکستانی پیٹرول مبینہ طور پر 550 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت اور قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
31/05/2026
پہاڑوں کے دامن میں بسا ہوا ایک خوبصورت شہر ہے، جسے "پھلوں کا باغ" بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کی سرد ہوائیں، بلند پہاڑ اور مہمان نواز لوگ اس کی پہچان ہیں۔
کویٹہ کے محنت کش لوگ اس شہر کی اصل طاقت ہیں۔ سخت سردیوں، گرمیوں اور مشکل حالات کے باوجود وہ روزی کمانے اور اپنے خاندان کی بہتر زندگی کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے ہیں۔ انہی کی محنت سے بازار آباد رہتے ہیں، سڑکیں چلتی ہیں اور شہر کی رونق برقرار رہتی ہے۔
ایک بزرگ مزدور سے کسی نے پوچھا: "آپ روز اتنی محنت کیوں کرتے ہیں؟"
وہ مسکرائے اور بولے: "محنت صرف روٹی کے لیے نہیں، عزت اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے بھی ہوتی ہے۔"
مختصر پیغام:
"کویٹہ کے پہاڑ اس کی خوبصورتی ہیں، لیکن اس کے محنت کش لوگ اس کی اصل عظمت ہیں۔"
31/05/2026
31 مئی کی رات کوئٹہ کے ڈاکٹر بانو چوک پر ایک شخص سیڑھی سے گر کر شد*ید زخمی ہوگیا۔ سر پر گہر*ی چو*ٹ کے باعث وہ خو* ن میں لت پت تھا، مگر بیشتر لوگ ہمیشہ کی طرح تماشائی بنے رہے۔
اسی دوران ایک باہمت رکشہ ڈرائیور نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے زخمی کو فوری سول ہسپتال ٹرامہ سینٹر پہنچایا، لیکن افسوس کہ مدد کرنے والے اسی شخص کو پولیس کارروائی کے باعث گھنٹوں ہسپتال اور بعد ازاں تفتیشی مراحل میں الجھنا پڑا۔
سوال یہ ہے کہ اگر کسی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو آئندہ کون کسی زخمی یا بے سہارا انسان کی مدد کے لیے آگے بڑھے گا؟
ایک مہذب معاشرے میں انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، نہ کہ انہیں ایسی پریشانیوں میں ڈالا جاتا ہے جو دوسروں کو نیکی سے روک دیں۔
پولیس کو یہ طریقہ کار بدلنا ہوگا۔
کوئٹہ دھماکہ: قریب پلازہ میں تباہی کا منظر، اس ویڈیو میں دیکھیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
83000