BAyanzai YOuth FOrce

BAyanzai YOuth FOrce

Share

28/03/2026

Masharan❤️❤️

Photos from BAyanzai YOuth FOrce's post 02/03/2026

امام سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت کے سلسلے میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

کوئٹہ: رہبر معظم امام سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت کے سلسلے میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران - کوئٹہ کے زیرِ اہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے معروف ٹرانسپورٹر مشر حاجی فتح خان بیانزئ اور جید علمائے کرام، مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

علماء نے شہداء کی قربانیوں کو امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔

Photos from BAyanzai YOuth FOrce's post 22/01/2026

ایرانی قونصل جنرل کی معروف تاجر و ٹرانسپورٹر مشر حاجی فتح
خان بيا نزیی سے ملاقات

کوئٹہ 21 جنوری 2026: محمد کریمی تودشکی، قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران نے کوئٹہ میں معروف تاجر اور
ٹرانسپورٹر حاجی فتح خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ ٹرانسپورٹ اور سرحدی تجارت سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر قونصل جنرل نے پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی ٹرانسپورٹ یونینز کی مشترکہ تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں جانب ٹرانسپورٹ یونینز ایک منظم نظام کے تحت آپس میں رابطے میں رہیں تو ٹرانسپورٹ اور سرحدی تجارت سے متعلق متعدد مسائل کو آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر مشر حاجی فتح خان بيانزيي نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، جس پر قونصل جنرل نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مہمان نوازی کو سراہا۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Bayanzai House Pashtoon Bagh Quetta
Quetta