Behramlogy

Behramlogy

Share

17/06/2026

کوئٹہ: بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے کنوینر پروفیسر قدوس کاکڑ سمیت درجنوں ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

احتجاجی ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

صوبائی ملازمین نے بجٹ اجلاس کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے گھیراؤ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

17/06/2026

Chief Secretary Balochistan Mr. Shakeel Qadir Khan addressing the launching ceremony of the Multi-Sectoral Coordination Mechanism (MSCM) for the prevention of and response to Gender-Based Violence in Balochistan. The event was organized by UNFPA in collaboration with the Women Development Department.

15/06/2026

افسوسناک خبر ۔۔۔مردان / تربیتی طیارہ کا حادثہ
کاٹلنگ روڈ پر جبر نہر کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر حادثے کا شکار ہوا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار 2 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، جبکہ حادثے کے نتیجے میں 2 راہگیر شدید زخمی ہیں
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا
ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں

14/06/2026

**فخرِ بلوچستان میر بہرام لہڑی نے نیپال میں بلوچستان اور پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی**

کھٹمنڈو (نیپال): واٹر اینڈ سینیٹیشن نیٹ ورک (WSN) پاکستان کے صدر اور معروف سماجی رہنما **میر بہرام لہڑی** نے 12 تا 13 جون 2026 کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ **ساؤتھ ایشیا گراس روٹس اسمبلی 2026** میں بلوچستان اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے علاقائی سطح پر اپنی آواز بلند کی۔

میر بہرام لہڑی نے "وسائل کی فراہمی اور مالیاتی رسائی" کے موضوع پر منعقدہ پینل مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے بلوچستان میں پانی، صفائی ستھرائی (WASH) اور بنیادی سہولیات سے متعلق درپیش چیلنجز، کمیونٹی کی شمولیت اور مقامی قیادت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ واٹر اینڈ سینیٹیشن نیٹ ورک کے پلیٹ فارم سے وہ اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ مل کر پانی اور صفائی ستھرائی کے مسائل کے حل، پالیسی سازی پر اثرانداز ہونے اور عوامی حقوق کے لیے مؤثر ایڈووکیسی کر رہے ہیں، جس کے مثبت اثرات بلوچستان میں نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

اسمبلی کا مرکزی پیغام **Be Seen, Be Heard, Lead Change** تھا، جس کا مقصد گراس روٹس سطح پر کام کرنے والے افراد اور کمیونٹیز کی آواز کو قومی اور علاقائی سطح پر مؤثر انداز میں پہنچانا تھا۔ میر بہرام لہڑی نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی اسی وقت ممکن ہے جب مقامی کمیونٹیز کو فیصلہ سازی اور وسائل تک رسائی میں مؤثر کردار دیا جائے۔

انہوں نے اپنی شرکت کا کریڈٹ **HOPE Organisation** کے منصوبے *"Rising for Rights"** کو دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام نے گراس روٹس قیادت کو مضبوط بنانے اور علاقائی سطح پر بلوچستان کی آواز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

14/06/2026

‏پیر صاحب کا غریبوں کو ملنے کا طریقہ بمقابلہ پیر صاحب کا امیروں کو ملنے کا طریقہ۔
ہائے رے جہالت

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

House# 18, Khran Street, Sariab Road, House# 18, Khran Street, Sariab Road
Quetta
87300