Struggle News
24/02/2026
کراچی(ف گ، احد غنی رند ) گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر جان محمد شہی سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل واحد رحیم اور حب کے ضلعی صدر حاجی عبدالغنی رند نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر میر کبیر جان محمد شہی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو منظم اور فعال بنا کر عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت کے طور پر مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں نچلی سطح سے لے کر بالائی اداروں تک ہم آہنگی، نظم و ضبط اور اجتماعی قیادت کے جمہوری اصولوں کے تحت جدوجہد پر مبنی سیاست جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد، نظریاتی وابستگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور متحرک کردار ادا کریں۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور بلوچستان میں امن ،خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاسی جمہوری جدوجہد کو سائنسی خطوط پر استوار حکمت و استقامت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا
29/01/2026
نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ ، ضلعی صدر خضدار رہیس بشیر احمد ، بی ایس او پجار حب کے صدر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی حب کے رکن ارباب بلوچ ملازمین کے ساتھ پابند سلاسل ہیں ،ملازمین اور سیاسی رہنماوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے،
اسلم بلوچ
کوئٹہ/ نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر چہرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاوں اور بدترین تشدد کا سلسلہ جاری ہے جو مراعات وفاق ار تین صوبوں میں سرکاری ملازمین کو دی جارہی ہے بلوچستان میں وہ مراعات فراہم کرنا بلوچستان کے ملازمین کا حق اور صوبائی حکومت کا فرض ہے لیکن صوبائی حکومت ملازمین کے اس جائز مطالبہ سے نہ صرف انکاری ہے بلکہ آواز بلند کرنے والے ملازمین کو بدترین تشدد اور پابند سلاسل بنانے کا ارتکاب کررہاہے بلکہ ملازمین کے ساتھ ان کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کرنے والے سیاسی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے ، اا وقت نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ ، نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر رہیس بشیر احمد بی ایس او پجار حب چوکی کے صدر عبدالمالک بلوچ ، نیشنل پارٹی حب کے رکن ارباب بلوچ ملازمین کے ہمراہ جیلوں میں بند ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل پارٹی زبانی جمع خرچ کے بجائے حقیقی معنوں میں ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے نیشنل پارٹی پارٹی بلوچستان کے محکوم عوام اور مظلوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جو ہرقسم کے مشکل حالات میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
اسلم بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ملازمین اور سیاسی رہنماوں کو جلد رہا کرکے ان کے جائز مطالبات تسلیم کیئے جاہیں ۔
#گرینڈالائنس #بلوچستان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Quetta
90250