Balochistan Rang
20/03/2026
*عیدالفطر* دلی مبارک ہو!اللہ تعالیٰ یہ بابرکت دن ہم سب کے لیے خوشیوں، امن و سلامتی اور قربانی کے حقیقی جذبے کا پیغام بنائے۔
*حاجی میرجمعہ خان بادینی*
20/03/2026
عید الفطر کی دلی خوشیوں بھری مبارکباد!
اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو سکون، محبت اور برکتوں سے بھر دے اور آپ کے گھر میں ہر دن خوشیوں کا پیام لے کر آئے۔
*منجانب: حاجی میر عباس جان بادینی*
30/09/2025
*نوشکی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرجمالی کی زیرصدارت آل این جی اوز کے سربراہان کے تعارفی و مشاورتی میٹنگ*
نوشکی (پریس ریلیز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشکی عمر جمالی کی سربراہی میں ضلعی سطح پر سرگرم تمام این جی اوز کے نمائندگان کا ایک اہم تعارفی و مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ منیجر علی اکبر سمالانی، ایس آئی ایف کے سینئر پروجیکٹ آفیسر حاجی صلاح الدین یلانزئی، انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے ضلعی کوآرڈینیٹر ابراہیم جمالدینی، آزاد فاؤنڈیشن کے جہانزیب مینگل، بلیپ کے نصیب اللہ بلوچ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے حافظ مطیع الرحمان سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے ضلع نوشکی میں جاری ترقیاتی، تعلیمی، صحت اور فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور اپنے اپنے اداروں کے منصوبوں اور خدمات سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ اس دوران درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر جمالی نے این جی اوز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سماجی تنظیموں کے ساتھ قریبی روابط رکھے گی تاکہ عوامی خدمت اور فلاحی منصوبوں کو زیادہ مؤثر اور تیز رفتار انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی ادارے ضلعی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اجلاسوں کا مقصد اداروں کے درمیان روابط کو مستحکم بنانا اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے عوام کو صحت، تعلیم اور فلاحی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Quetta