Indus Valley Network

Indus Valley Network

Share

29/08/2025

نصير صاحب جون پاڻي, ٻوڏن, وهڪرن ۽ پاڪستان جي آبي مامرن تي عقلي ڳالهيون,,,,

27/08/2025

سندھ میں سیلاب کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے وزراء کو فوکل پرسن مقرر کردیا

کراچی : (IVN) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد وزراء کو سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے اور مختلف انتظامات کی نگرانی کیلیے پر مامور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، دریائے سندھ کے کناروں کی نگرانی کا فیصلہ.
پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث سندھ حکومت کا الرٹ، وزراء کو نگرانی کی ذمہ داری دی گئی.

نامزد وزراء اپنے اپنے علاقوں میں دریا کے دائیں اور بائیں کنارے کی نگرانی کریں گے.
گڈو سے سکھر، مکیش کمار چاؤلہ دائیں کنارے، سردار محمد بخش مہر بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر.
سکھر سے کوٹری، جام اکرام اللہ دھاریجو دائیں کنارے، ناصر حسین شاہ بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر.
کوٹری سے نیچے: ریاض حسین شاہ شیرازی دائیں کنارے، محمد علی ملکانی بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر.
ایم پی ایز کو آئندہ ایک ہفتے حلقوں میں رہنے اور فوکل پرسنز سے رابطے کی ہدایت.
وزراء کو محکمہ آبپاشی کے ساتھ مل کر خطرات کا جائزہ لینے اور پشتوں کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی.

24/08/2025

کراچی :صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا اپنے بھائی اور ٹاؤن ناظم فرحان غنی کی گرفتاری پر وڈیو بیان.

23/08/2025

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کے بھائی اور کراچی میں ٹائون ناظم فرحان غنی گرفتار
کراچی : (IVN) زرائع کے مطابق فرحان غنی کو کراچی پولیس نے مبینہ طور پر کسی ادارے کے اہلکار کے ساتھ منہ ماری اور ہاتھا پائی کی پاداش میں کی جانے والی شکایت اور رپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے.ایف آئی آر میں دہشت گردی کے دفعات شامل. ذرائع

23/08/2025

مری میں نواز شریف کی عوام کے ساتھ میل ملاقات اور سیلفیاں
اسلام آباد : (IVN) مری میں سیاحوں نے صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ عوامی جگہ پر ملاقات کرکے تساویر بنوائیں. لوگ میان نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت پرجوش ہو گئے.
پاکستان کی ترقی، خوشحالی میں نواز شریف صاحب کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سیاحوں کا اظہار خیال

23/08/2025

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس

گلگت : (آئی وی این)اجلاس میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس۔
سوست بارڈر ٹریڈ پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ، مسئلے کے دیرپا حل کے لیے نئی کمیٹی تشکیل۔
کمیٹی اگلے کابینہ اجلاس کو عوامی مفاد میں سفارشات پیش کرے گی۔
کمیٹی میں انجینئر محمد انور، راجہ ناصر علی خان، راجہ اعظم خان، محمد علی قائد، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری سروسز شامل۔

اجلاس مین وکلاء برادری کے لیے چھ نئی ملازمتوں پر غور، کیس وفاق کو بھیجنے کا فیصلہ
اجلاس میں ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

23/08/2025

9 مئی واقع میں ملوث دو بھائیوں شیر شاہ اور شاریز کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاری، دونوں ملزم مفرور تہے. زرائع
اسلام آباد :(IVN) مئی 2023ء کو شرانگیزی میں شریک اور قانون ناف کرنے والے اداروں کو مطلوب پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دو مفرور بھائیوں شیر شاہ اور شاری خان کی گرفتاریاںعمل میں لائی گئیں ہیں.
ذرائع کے مطابق نو مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملے کے وقت ملزم شیر شاہ سزا یافتہ مجرم حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا. شیر شاہ 9 مئی 2023ء کو شر انگیزی کے بعد پہلے روپوش اور بعد میں لندن فرار ہو گیا تھا. سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں تک شیر شاہ پروپیگنڈے کی آڑ میں چھپا رہا اور ریاست کے خلاف ڈیجیٹل مہمات چلاتا رہا.
ملزم شیر شاہ کو پاکستان واپسی پر پولیس نے 22 اگست 2025 کو گرفتار کیا گیا. ملزم شیر شاہ پر نو مئی حملہ کیس میں پہلے بھی ایف آئی آر درج ہے. ملزم شیرشاہ خان 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ پولیس وین کو آگ لگانے اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے، ایف آئی آر کا متن
شیر شاہ خان کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے مستند شواہد ویڈیو ریکارڈ کی صورت میں پولیس کے پاس موجود ہیں. ایف آئی آر کا متن
ذرائع کے مطابق دوسرے ملزم شاہریز خان کو بھی 9 مئی 2023 جناح ہاؤس پر حملے اور منصوبہ بندی کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے. شاہریز کا نام ستمبر 2023 کی ضمنی رپورٹ میں بھی شامل تھا، شاہریز کو 22 اگست 2025 کو عدالت میں پیش کیا گیا.
تاہم پی ٹی آئی اور ان کے حمایتیوں کی جانب سے شاہریز اور شیر شاہ کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر مذمت اور اداروں کیخلاف بیانات کا سلسلہ بہی جاری ہے.

23/08/2025

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قصر ناز میں 150 سالہ پرانے برگت کے درخت کی بحالی کی ہدایت

کراچی (IVN) وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری جنگلات کو قصر ناز میں بارش سے گرنے والے پرانے برگت کے درخت کی بحالی کی ہدایات جاری کردیں.
چیف کنزرویٹر جاوید مہر اپنی ٹیم کے ساتھ 150 سال پرانہ درخت بحالی کرینگے.
شدید بارش و تیز ہوا کے باعث یہ تاریخی درخت گر گیا تھا.

وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پرانے درخت ثقافتی ورثہ اور اجداد کی نشانی ہیں.
پرانے درخت ثقافتی ورثہ اور ماحول کی حفاظت کی علامت ہیں. کلائیمیٹ چینج کے دور میں ہر پودا اہم ہے.
بانیان درخت کو 'ٹری آف لائف' بھی کہا جاتا ہے، مراد علی شاہ

سندھ حکومت قدیم درخت کو ماحول کی بہتری کے لیے بحال کر رہی ہے.
محکمہ جنگلات نے 2021 میں بارش کے باعث گرنے والے ایک قدیم درخت کو بحال کیا تھا، مراد علی شاہ

23/08/2025

پ پ پ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرین کو نئے گھروں کے کاعذات دئے گیے.
لاڑکانہ:(IVN) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ تعلقہ رتو ڈیرو میں یونین کونسل وارث ڈینو کے گاؤں خیر محمد بروہی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے تعمیر ہونے والے گھروں کے مالکان کو مالکانہ حقوق کی دستاویزات دے رہے ہیں.

23/08/2025

آرمی چیف کا بلوچستان کے شھر تربت کا دورہ، بلوچستان کی ترقی کیلئے مطلوبہ امن میں فوج کے کردار اور حمایت کے عزم کا اظھار
کوئیٹہ: (آئی وی این)
ریڈیو پاکستان نے ہفتے کے روز خبر دی کہ چیف آف آرمی سٹاف (COAS) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا اور بلوچستان کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے لیے فوج کی غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کی۔
حکومت نے بار بار بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے — ایک ایسا صوبہ جس میں بنیادی ڈھانچے کے شدید خسارے، بار بار ہونے والے احتجاج اور امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے۔ جون میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسے اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیا۔
فیلڈ مارشل منیر نے اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور تربت سول انتظامیہ کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سول ملٹری کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے "امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے حصول میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے" کے فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
سی او اے ایس منیر نے گڈ گورننس، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور شمولیتی اور عوام پر مبنی پیش رفت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
حکام کی جانب سے صوبے کی سیکیورٹی کی حرکیات کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی، جس میں خطرے کے تناظر اور فتنہ الہندستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں، اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

1st Floor, Dolphin Buildings, Ramazay Road
Quetta
87300