I Am Quetta

I Am Quetta

Share

06/06/2026

آج بلوچستان کی ایک بیٹی، جس نے سالوں کی محنت سے ڈاکٹری کی سیٹ حاصل کی، پانچ سال کی تھکا دینے والی تعلیم مکمل کی، اور آج کوئٹہ سول ہسپتال میں اپنی ذمہ داری نبھا رہی تھی — ایک درندے نے چند لمحوں میں اس کا سب کچھ چھین لیا۔
عورت کو تحفظ دیں۔ بحیثیت مرد، یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ ایک لڑکی جو سالوں دن رات محنت کرتی ہے، اس کی پوری زندگی کو چند سیکنڈ میں تباہ کرنا اگر آپ کو آسان لگتا ہے تو یہ سوچ سب سے پہلے ختم ہونی چاہیے۔ آج ماہ نور ہے، کل اور نام ہوں گے — جب تک مرد کے ذہن سے عورت کو کنٹرول کرنے اور اس پر حکمرانی کرنے کی سوچ نہیں جاتی۔ عورت ایک انسان ہے، آپ کی ذاتی ملکیت نہیں۔
بحیثیت مرد، میں اس معاشرے کی ہر اس خاتون سے معذرت خواہ ہوں جو باہر نکل کر حلال رزق کماتی ہے اور اسے راستے میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اصل غیرت یہ ہے کہ آپ کی موجودگی میں کوئی عورت خود کو محفوظ محسوس کرے۔

06/06/2026

آج بلوچستان کی ایک بیٹی، جس نے سالوں کی محنت سے ڈاکٹری کی سیٹ حاصل کی، پھر پانچ سال کی سخت محنت سے تعلیم مکمل کی، اور آج کوئٹہ سول ہسپتال میں ڈیوٹی دے رہی تھی، ایک انسان نے اسے ایسا وحشیانہ نقصان پہنچا دیا۔

خود کو مرد کہتے ہوئے کبھی کبھی شرم آتی ہے۔ حکومت سے گزارش ہے کہ مجرم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Quetta
87300