Click Balochistan

Click Balochistan

Share

06/07/2026

بلوچستان میں تعلیمی بحران، طلبہ کو درپیش مسائل اور قومی شعور کی ضرورت پر بی ایس او شال زون کی مطالعاتی نشست۔
بی ایس او شال زون کے زیرِ اہتمام بی ایس او پولی ٹیکنک کالج یونٹ کوئٹہ کی جانب سے ایک مطالعاتی نشست ڈپٹی یونٹ سیکرٹری صغیر بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جس میں سینئر رکن ظہیر بلوچ شریک ہوئے، جبکہ بی ایس او شال زون کے رہنما کبیر بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے بلوچستان کی موجودہ سیاسی، سماجی اور تعلیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

مطالعاتی نشست میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ بلوچستان ایک طویل عرصے سے تعلیمی، معاشی اور انتظامی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔ شرکاء نے کہا کہ تعلیم جیسے بنیادی شعبے کو مسلسل نظرانداز کیے جانے کے نتیجے میں بلوچستان کے نوجوان شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ صوبے کے بیشتر تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات، تدریسی وسائل، انتظامی بہتری اور معیاری تعلیمی ماحول سے محروم ہیں، جبکہ بدانتظامی، کرپشن، اقربا پروری اور ناقص منصوبہ بندی نے تعلیمی نظام کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

نشست میں بلوچستان کے سب سے بڑے تکنیکی تعلیمی ادارے، پولی ٹیکنک کالج کوئٹہ، کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ یہ ادارہ، جو صوبے کے نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کا ایک اہم مرکز ہونا چاہیے، خود بنیادی مسائل سے دوچار ہے۔ ہاسٹل میں پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم دستیابی اس امر کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ تعلیمی ادارے حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں رہے۔

شرکاء نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک جانب تعلیمی ادارے زوال کا شکار ہیں، طلبہ بنیادی سہولیات اور بہتر تعلیمی ماحول سے محروم ہیں، جبکہ دوسری جانب حکومتی نمائندے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے بار بار بلوچ سیاسی طلبہ تنظیموں کے خلاف بے بنیاد، گمراہ کن اور حقیقت کے منافی بیانات دے کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ تعلیمی بحران کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانا اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ بلوچستان کا تعلیمی ڈھانچہ شدید مسائل سے دوچار ہے۔

مطالعاتی نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچ طلبہ کی سیاسی جدوجہد ہمیشہ تعلیم، شعور، جمہوری اقدار، قومی شعور، مطالعے کی روایت اور طلبہ کے اجتماعی حقوق کے گرد گھومتی رہی ہے۔

22/06/2026

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ چیئرمین بالاچ قادر اور ابوبکر کلانچی کو تاحال کوئی سزا نہیں سنائی گئی اور انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Quetta City
Quetta
87300