My First Vote For Bakht

My First Vote For Bakht

Share

وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا جیلوں میں صحت سہولیات کا بڑا قدم، ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی روک تھام مہم شروع"

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے آج سنٹرل جیل کوئٹہ میں چیف منسٹرز پرزن ہیلتھ انیشی ایٹو: ٹی بی، لنگز اینڈ بیونڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس اقدام کے تحت بلوچستان کی 12 جیلوں میں 3,000 قیدیوں اور 1,500 پولیس افسران کی اسکریننگ 30 بیماریوں کے حوالے سے کی جائے گی۔ مہم کا مقصد پھیپھڑوں کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی جیسے امراض کی روک تھام، غیر متعدی امراض (NCDs) کا نظم و نسق اور قیدیوں کی نفسیاتی و سماجی بہبود کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی تقریب کا آغاز  تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے پروونشل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل،  اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالسعید نوید نے کلیدی خطابات میں اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کیمپوں کا افتتاح کیا اور بطور مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ جیلوں میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں اور عملے کی جامع اسکریننگ کے ذریعے نہ صرف بیماریوں کی بروقت تشخیص ممکن ہوگی بلکہ معاشرے کے ایک کمزور طبقے کی صحت کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر صحت نے اختتامی کلمات ادا کیے۔

یہ انیشی ایٹو صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کی سربراہی میں وزیر صحت کی وژنری قیادت کے تحت ڈوپاسی فاؤنڈیشن کے اشتراک اور اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ کے TB Reach Initiative کی معاونت سے شروع کیا گیا ہے
 #sachbalochistans 15/09/2025

وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا جیلوں میں صحت سہولیات کا بڑا قدم، ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی روک تھام مہم شروع" کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے آج سنٹرل جیل کوئٹہ میں چیف منسٹرز پرزن ہیلتھ انیشی ایٹو: ٹی بی، لنگز اینڈ بیونڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس اقدام کے تحت بلوچستان کی 12 جیلوں میں 3,000 قیدیوں اور 1,500 پولیس افسران کی اسکریننگ 30 بیماریوں کے حوالے سے کی جائے گی۔ مہم کا مقصد پھیپھڑوں کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی جیسے امراض کی روک تھام، غیر متعدی امراض (NCDs) کا نظم و نسق اور قیدیوں کی نفسیاتی و سماجی بہبود کو فروغ دینا ہے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے پروونشل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل، اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالسعید نوید نے کلیدی خطابات میں اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کیمپوں کا افتتاح کیا اور بطور مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ جیلوں میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں اور عملے کی جامع اسکریننگ کے ذریعے نہ صرف بیماریوں کی بروقت تشخیص ممکن ہوگی بلکہ معاشرے کے ایک کمزور طبقے کی صحت کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر وزیر صحت نے اختتامی کلمات ادا کیے۔ یہ انیشی ایٹو صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کی سربراہی میں وزیر صحت کی وژنری قیادت کے تحت ڈوپاسی فاؤنڈیشن کے اشتراک اور اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ کے TB Reach Initiative کی معاونت سے شروع کیا گیا ہے #sachbalochistans

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Nawa Killi , Quetta
Quetta