Sumalani Movement Social Network
14/06/2026
*إِنَّا لِلّٰهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*
/
*قلات۔ ٹکری ولی محمد سمالانی انتقال کرگئے*
/
*وہ بی اے پی و الخالد پینل کے سینیئر رہنماء جاوید سمالانی کے چچا تھے*
/
*گل محمد سمالانی، مرحوم سلیمان سمالانی، شیر محمد سمالانی، علی حسن سمالانی کے والد، بلوچستان عوامی پارٹی و الخالد پینل کے سینئر رہنماء جاوید سمالانی، عبدالسلام سمالانی، محمد اقبال سمالانی، محمد یاسین سمالانی، محمد قاسم سمالانی، عبدالروف سمالانی، محمد نادر سمالانی کے چچا تھے، مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین 2 بجے دن گرانی میں جبکہ فاتحہ خوانی بھی نزد اسٹیڈیم گرانی میں ہوگی، دعا ہیکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی جگہ عطا فرمائے آمین*
13/06/2026
خضدار، پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج کے اعزاز میں الوداعی تقریب، ڈاکٹر منیر احمد سمالانی کی خدمات کو خراج تحسین
جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں ریٹائر ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر منیراحمد سمالانی کے اعزاز میں الوداعی اور نو مقرر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارشاداحمد زہری کے استقبالیہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ تھےان کے ہمراہ ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی سابق ڈی جی لوکل گورنمنٹ حاجی ظفر عزیز زہری ایم ایس جھالاوان ٹیچنگ اسپتال خضدار ڈاکٹر سرمد سعید اعزازی مہمانوں میں شریک تھے۔ کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے جھالاوان میڈیکل کالج کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ طلبہ کے لیے ڈاکٹریٹ کی تعلیم کا مرکز ہے انہوں نے کالج کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے ذاتی طور پر کالج کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا کمشنر ڈاکٹر طفیل بلوچ نے کہا کہ حکومت جھالاوان میڈیکل کالج کو ماڈل ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ بلوچستان کے نوجوان یہاں سے اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم حاصل کر کے اپنے علاقے کی خدمت کرسکیں۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد زہری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ وہ کالج کی بہتری کیلئے ٹیم ورک پر کام کریں گے۔ انہوں نے تربت میڈیکل کالج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوشش سے ہی کوئی ادارہ ترقی کرتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ جھالاوان میڈیکل کالج کو اپنا ادارہ سمجھ کر اس کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر ارشاد نے اپنے استاد ڈاکٹر منیر احمد سمالانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاالوداعی خطاب میں ڈاکٹر منیر احمد سمالانی نے کہا کہ وہ جو منصب چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ اب اپنے شاگرد کے سپرد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تقریباً تمام طلبہ آج فیلڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاتقریب کے اختتام پر ڈاکٹر منیر احمد سمالانی کو یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ نئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد زہری کو مبارکباد دی گئی شیلڈ پیش کیا گیا اور مہمانوں میں بھی اعزازی شیلڈ تقسیم کیا گیاڈویڑنل انفارمیشن آفیسر شبیر احمد سمالانی سابق ضلعی چیئرمین میر عبدالرحمن زہری سابق ضلعی زکوٰة چیئرمین میر عبدالرحمن زہری، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بشیرجتک عبدالقدیر زہری پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی حاجی محمد رمضان موسیانی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
13/06/2026
کوئٹہ چیف آف سمالانی قبائل سردار سخی بھائی خان سمالانی نے ممتاز قانون دان حاجی محمد حنیف سمالانی ایڈووکیٹ سابق سیشن جج کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ٹکری مہیم خان سمالانی ،چیئرمین میر خالقداد میاں غنڈی وال سمالانی ،میرحضوربخش سمالانی ،ضیاء جان سمالانی سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں آمین
سرجن ڈاکٹر مقبول جبار سمالانی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
03323813193