Daily Ustaman

Daily Ustaman

Share

06/03/2026

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 55،55روپے فی لٹر اضافےکا اعلان کر دیا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب،وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ ہوا ہے، رواں ہفتے امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 35 فیصداور برینٹ تقریباً 28 فیصد مہنگا ہوا۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنائی گئی ہے جو مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اورقیمتوں کا جائزہ لے رہی ہے، وزیراعظم نے میری سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی ہے جو قیمتوں کا جائزہ لےرہی ہے۔اسحاق ڈارنے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام اور معیشت کے مختلف شعبوں میں منفی اثرات پڑیں گے، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ تمام مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ خطےمیں کشیدگی کو کم سے کم کیا جا سکے، پاکستان کی کوشش ہے کہ دوست ممالک کو ساتھ ملا کر کشیدگی کو کم کیا جائے، کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب مصنوعات میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیادوں پر خطیر اضافہ ہو رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ توانائی اور پاکستان کی معیشت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم میکرو اسٹیبلٹی کے حوالے سے اچھی پوزیشن پر ہیں، ڈیمانڈ مینجمنٹ اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے وزیر پٹرولیم نے بہت کوششیں کی ہیں۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اگلے دو دنوں میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز سے ملاقات کریں گےوزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا مشکور ہوں، اس مشکل مرحلے میں انہوں نے پٹرولیم ڈویژن کی رہنمائی کی، اس پر اُن کا مشکور ہوں، آج ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو آگ ہمسایہ ملک سے شروع ہوئی تھی آج اس نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،اس صورتحال کے دوران ہم نے چند ہفتوں میں اپنے ذخائر کو مناسب حد تک بڑھا دیا تھا، موجودہ صورتحال ختم ہونے کی کوئی تاریخ متعین نہیں۔وزیرِ پٹرولیم نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اس نظام کو ذمہ داری سے چلانے کی کوشش کرنی چاہیے، اِس مقصد میں قیمت کا بنیادی کردار ہے، ہمارے پاس وافر ذخائر موجود تھے۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پٹرولیم کی قلت پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے ، چیف سیکرٹریز صاحبان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں قانون کو حرکت میں لائیں، ہمارے دو جہاز یمبو پورٹ اور فجیرہ پورٹ کی طرف رواں دواں ہیں، پاکستان کی توانائی کی ضرورت پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہ آرامکو نے بھی یمبو پورٹ سے بڑے جہاز کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کو ہمارے سمندروں میں لا کر کھڑا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، دنیا بھر میں توانائی کی قیمتوں میں بے پناہ بڑھاوا سامنے آ رہا ہے۔وزیرِ پٹرولیم نے کہا کہ یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ہم نے نظرثانی کی اس وقت پٹرول کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تھی، ڈیزل کی قیمت یکم مارچ کو 88 ڈالر فی بیرل تھی، آج ان کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ آج 6 مارچ کو پٹرول کی قیمت 106 ڈالر 80 سینٹ اور ڈیزل کی قیمت تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، مجبوراً ہمیں قیمتوں میں اضافے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافہ کیا جا رہا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی، قیمتوں کو واپس اپنی سطح پر لائیں گے، ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

03/03/2026

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیسری عالمی جنگ کے خدشات، امریکا اسرائیل اور ایران نے طویل جنگ کی تیاریاں کر لیں۔اسرائیل اور امریکا نے ایران کے 153 شہروں میں 504 مقامات پر حملے کیے، تہران میں سو طیاروں کے ذریعے لیڈر شپ کمپلیکس پر حملہ کیا گیا۔اسرائیل نے ایرانی کے صدارتی آفس، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی عمارت اور عسکری ٹریننگ سینٹر پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔کرمان، اصفہان اور شیراز میں بھی حملے کئے گئے، جگہ جگہ دھماکے، ایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کے 18 اہلکار شہید ہوئے، سیاسی و عسکری عہدیداروں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد 787 ہوگئی۔ایرانی شہر میناب میں سکول پر حملے میں شہید طالبات کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے بازی کی، گرلز سکول پر حملے میں 165 طالبات شہید ہوئیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران کا ایئر ڈیفنس، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہوچکی، ایران بات کرنا چاہتا ہے لیکن میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی۔ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری کے دعویداروں نے فوجی راستہ اختیار کیا، دشمن ہمیشہ کے لیے رسوا ہوں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق عرب ممالک موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے غور کریں، ایران اس وقت برائی کے خلاف کھڑی واحد طاقت ہے۔حالت جنگ میں ہونے کے باوجود ایران میں حکومتی سرگرمیاں جاری ہیں: ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالت جنگ میں ہونے کے باوجود ایران میں حکومتی سرگرمیاں جاری ہیں۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ صوبائی گورنروں سے براہ راست رابطے میں ہیں، صورتحال غیرمعمولی ہے لیکن ملکی نظام رُکا نہیں ہے، پورے ملک میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں آسٹریلوی وزارت دفاع کی دبئی میں فوجی اجتماع کی تصدیق آسٹریلوی وزارت دفاع نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملے کی تصدیق کردی۔ترجمان آسٹریلوی وزارت دفاع کے مطابق ال منہاد ایئر بیس میں آسٹریلوی فوجی موجود تھے، حملے میں تمام محفوظ ہیں،100 آسٹریلوی اہلکار مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں،زیادہ تر یو اے ای میں ہیں۔6 امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے حملوں میں 6 امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینٹ کام کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکی افواج نے اُن دو فوجیوں کی باقیات بھی برآمد کر لی ہیں جو پہلے لاپتہ تھے، 2 لاپتہ فوجی ایران کے ابتدائی حملوں کے دوران مارے گئے تھے۔اسرائیل کا لبنان میں مزید 59 علاقے خالی کرنے کے لئے انتباہ اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے دو محلوں کے رہائشیوں کو کئی عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی شامل ہے، کیونکہ وہاں جلد فوجی کارروائی متوقع ہے۔جارح فوج نے ٹیلی گرام پر پیغام جاری کیا کہ لبنان کے 59 علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ہنگامی انتباہ، خصوصاً ان دیہات کے مکینوں کے لیے جن کے نام درج کیے گئے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے آپ فوری طور پر اپنے گھروں کو خالی کر دیں۔ریاض میں امریکی سفارتخانے سے ڈرون ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی سعودی وزارت دفاع کے مطابق واقعے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، عمارت خالی ہونے کے سبب کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے پر دو ڈرون ٹکرانے کے بعد ڈپلومیٹک کوارٹر میں دو دھماکے بھی سنے گئے۔ادھر امریکی صدر نے ٹرمپ نے کہا کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ردعمل جلد دکھائی دے گا، ردعمل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی بدلہ شامل ہوگا۔ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو اسرائیل نے دھکیلا، مارکو روبیو کا اعتراف امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کیپٹل ہل پر 8 ارکان کانگریس کو بریفنگ میں کہا کہ ایران پر اسرائیل حملہ کرنے والا تھا، جواب میں امریکا کے نشانہ بننے کا خدشہ تھا، اگر دفاعی رویہ اپنایا جاتا تو امریکا کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑتارکن کانگریس جواکھم کاسترو نے کہا کہ ایران پر حملے کیلئے اکسا کر اسرائیل نے امریکا کو خطرے میں ڈالا، اسرائیل کو روکنے کے بجائے ٹرمپ انتظامیہ جنگ میں شریک ہوگئی۔ٹرمپ کشیدگی کم کرنے میں مدد کریں، متحدہ عرب امارات اور قطر کا مطالبہ بلومبرگ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور قطر نے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ ایران کے معاملے پر کشیدگی کم کرنے میں مدد کریں، امارات اور قطر ایک وسیع اتحاد بنانا چاہتے ہیں، تاکہ تنازع کا فوری سفارتی حل نکالا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور قطر خطے میں کشیدگی کے پھیلاؤ کو روکنا چاہتے ہیں، اور ایسا حل چاہتے ہیں جس سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ روکا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Universal Complex Colvin Road
Quetta
87300