Daily Dental Solutions

Daily Dental Solutions

Share

16/07/2020

کیا آپ کو رات کو سوتے ہوئے دانت چبانے(( Bruxism)) کی عادت ہے ؟
اور زور سے دانت رگڑنے سے آپ کے دانتوں کی سطح بلکل نوکیلی کی بجائے سیدھی ہو رہی ہے ؟
اور ٹھنڈا گرم بھی لگتا ہے ؟ اور جبڑے میں درد بھی ہوتا ہے؟
تو فورا اس سے متعلق رہنمائی کے لئے اپنے ڈینٹسٹ یا ہم سے online Constultation حاصل کر سکتے ہیں ۔

Bruxism
(رات کو دانتوں کا کچکچانا)
یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس کا شکار افراد رات کو سوتے ہوئے نادانستہ طور پر دانتوں کو کچکچاتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ زور زور سے رگڑتے ہیں۔
جس کی وجہ سے ایسے افراد میں وقت کیساتھ ساتھ درجہ ذیل علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں:
*دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنا
*صبح جاگنے کے بعد منہ کے پٹھوں میں درد کا ہونا
*دانتوں کا نوکیلا پن ختم ہو کر ان کی سطح ہموار ہو جانا
*سردرد
*گردن کا درد
*کانوں میں درد
*کانوں میں شور یا گھنٹیوں کی آواز سنائی دینا
*اوپر اور نیچے کے جبڑوں کے مشترکہ جوڑوں میں درد
*جبڑوں میں کلک کی آواز آنا
*زور سے دانت رگڑنے ک وجہ سے دانت کی سطح کا بھُرنا/ٹوٹنا

کچھ لوگ جو غصے میں اپنے جبڑوں کو بھینچ لیتے ہیں، ان میں بھی یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
وجوہات:
اس کی بہت سی وجوہات میں سے چند ایک درجہ ذیل ہیں۔
*ذہنی دباو
*نیند کا پیٹرن ڈسٹرب ہونا
*چند ضروری ملٹی وٹامنز جیسے میگنیشیم،کیلشیم وغیرہ کی کمی

مگر خیال رہے کہ اس کیفیت کی کوئی خاص وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔

علاج
*ذہنی دباو سے دور رہیں
*صحت مند غذا لیں
*خوش اور ریلیکس رہنے کی کوشش کریں
*ڈینٹسٹ ایسے لوگوں کو نائٹ گارڈ بنا کر دیتے ہیں۔
یہ گارڈ رات کے وقت پہننا ہوتا ہے تاکہ نیند میں دانت کچکچانے کی وجہ سے دانتوں کی سطح متاثر ہونے سے محفوظ رہ سکے۔
*ایسے افراد جن کے دانت رگڑنے کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر یو چکے ہوں، ان کی Restorative Therapy کی جاتی ہے۔
*ٹھنڈا گرم لگنے کی شکایت کی صورت میں اس کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔
مزید معلومات اور دانتوں کے مسائل سے متعلق رہنمائی کے لیے ہمارے فیسبک پیج کو لائیک اور شیئر کریں

16/07/2020

15/07/2020

Oral Cancer And Smoker's Teeth
اورل کینسر سے مراد منہ کا سرطان ہے اور منہ کے
کینسر کی بہت اہم وجہ ریسرچ کے مطابق سگریٹ نوشی ہے ایک اندازے کے مطابق 80% لوگ جو منہ کے کینسر کا شکار ہوئے وہ سموکر (Smoker)تھےاور ان میں جو صحت یاب ہوئےاوران میں جنہوں نے سگریٹ پینا جاری رکھا ان میں 30% میں دوبارہ منہ کا سرطان ہوا۔
تمباکو الکوحل چھالیا وغیرہ بھی کینسر کی بنیادی وجوہات ثابت ہو رہے ہیں تمباکو کا دھواں کینسر پیدا کرنے والے مواد جن میں Nitrosamines,Aromatic Hydrocarbons وغیرہ شامل ہیں پر مشتمل ہوتا ہے
ان سب نشہ آور چیزوں کے تادیر استعمال سے لوگ منہ کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں اسکے علاوہ ایسے لوگوں کے مسوڑھے بھی کمزور ہوتے ہیں دانت ایسے مریضوں کے جلد گرتے ہیں منہ اور دانتوں کے مسائل کے علاوہ جسم کے باقی اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں
ایسے مریض جو زیادہ عرصہ پان یا چھالیہ یا تمباکو کی کوئی بھی قسم سگریٹ وغیرہ استعمال کرتے ہیں انکے دانتوں پر بھورے یا کالے رنگ کے پکے نشانات پڑھ جاتے ہیں جو برش کرنے سے بھی نہیں جاتے اور زبان پر بھی اکثر ایسے لوگوں کے نشان ہوتے ہیں اور مسوڑھے بھی کمزور ہوتے ہیں ڈینٹسٹ دانتوں کے یہ نشان مشین سے صاف کردیتے ہیں جو دوبارہ سگریٹ نوشی جاری رکھنے کی صورت میں دوبارہ بن جاتے ہیں ان سب نقصانات کومدنظر رکھتے ہوئے بطور ڈینٹسٹ یہ مشورہ دیتے ہیں کہ سگریٹ نوشی اور تمباکو پر مشتمل دوسری نشہ آور چیزوں کے استعمال سے بچیں

ہماری ڈینٹل ہیلتھ اویئرنیس پوسٹس لوگوں کے مفاد کے لئے ہیں اورل ہیلتھ کے کسی بھی مسلے کے لیے ہمارے فیسبک پیج پر میسج کر کے فری کنسلٹیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

Photos from Daily Dental Solutions's post 13/07/2020

Aggressive Brushing Habit
اس سے مراد دانتوں کو زورزور سے برش کرنا ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہےکہ زور زور سے برش دانتوں پر کرنے سے دانت صاف زیادہ اچھے ہوتے ہیں حالانکہ ڈینٹسٹ کی رائے اس کے بلکل مختلف ہے اس طرح برش زور سے کرنے سے دانتوں کی حفاظتی تہہ جسے انیملEnamel کہتے ہیں اتر جاتی ہے اور انیمل کے نیچے والی حساس تہہ جسے ڈینٹین Dentin کہتے ہیں نظر آنے لگ جاتی ہے ایسے دانتوں کے مریضوں میں ٹھنڈاگرم زیادہ لگتا ہے ایسے مریضوں کے مسوڑھے بھی متاثر ہوتے ہیں انکے دانت زیادہ حساس ہوتے ہیں اس لئے جب بھی برش کریں آرام سے نرم ریشوں والے برش سے برش کریں ایسے حساس دانتوں کے لئے ڈینٹسٹ دو ہفتے کے لئے Desensitizing Toothpaste and Mouthwash تجویز کرتے ہیں اور کوئی ٹریمنٹ ضروری ہو تو اس بارے بھی رہنمائی کرتے ہیں اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی علامات ہوں تو ہم سے آنلائن ڈینٹل کنسلٹیشن Online Dental Consultation حاصل کر سکتے ہیں

Want your practice to be the top-listed Dentist in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Dental Department Bolan University Of Medical And Health Sciences
Quetta
83700