Azmat bhatti updates

Azmat bhatti updates

Share

Photos from Azmat bhatti updates's post 13/06/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے ملک نعیم خان بازئی ان کے ہمراہ منظور احمد بازئی حاجی مجید خان غلزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی ادا کررہے ہیں

13/06/2026

چوکیدار کی فائرنگ سے میرا چھوٹا بھائی عبداللہ جدون زخمی ہوا ہے، جس پر نہایت افسوس اور غم ہے۔ دادشاہ اچکزئی

ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون کی فیملی اور غم کو اپنا سمجھتے ہیں، جس کا دکھ اور غم ہے، واقع کے اطلاع ملتے ہی ہم نامزد ملزم اور چوکیدار کو پولیس تھانہ انڈسٹریل کے حوالے کردیا۔ چیف ایڈیٹر ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جان محمد روڈ، حمید سٹریٹ میں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون، چھوٹے بیٹے عبداللہ جدون اور اس کے فیملی کے ساتھ پیش ہونے والے ناخوشگوار واقع کی مزمت کرتے ہیں، 20 سال کے قریب ہم تمام ہمسائے ہیں اور ایک فیملی کے طور پر رہے ہیں کبھی بھی کوئی ایسا واقعہ ہمارے درمیان پیش نہیں آیا ہے۔

اس سے دو دن پہلے بھی ہمارے بھتیجے انعام اللہ اچکزئی جو کہ میٹرک کا سٹوڈنٹ ہے اس کا اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون کے بیٹے عبداللہ جدون کے درمیان معمولی جھگڑے کا مسئلہ پیش آیا تھا، جس کے بعد ہم نے بروقت رابطہ کرکے مسئلے کو حل کردیا۔

مزکورہ واقع کے دن ایک مرتبہ پھر میرے بھتیجے انعام اللہ اچکزئی اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون کے چھوٹے بیٹے عبداللہ جدون کے درمیان لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں بدقسمتی اور نہایت بے دردی کے ساتھ چوکیدار عبدالہادی ماما نے عبداللہ جدون پر فائرنگ کی اور اسے شدید زخمی کردیا۔ جس پر میرے اور میرے تمام خاندان اور رشتہ دار، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون کی فیملی اور رشتہ داروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دادشاہ اچکزئی، چیف ایڈیٹر ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان

عبداللہ جدون میرے چھوٹے بھائی ہے اور نہ صرف ان کے خاندان بلکہ علاقے میں موجود تمام ہمسایوں کو ہم اپنا خاندان کی طرح سمجھتے ہیں، واقع کی اطلاع ملتے ہی میں نے چوکیدار عبدالہادی ماما اور مقدمے میں نامزد دوسرے بھتیجے احمد اللہ اچکزئی کو فوری طور متعلقہ تھانہ انڈسٹریل کے حوالے کردیا۔ اور اس میں یہ بھی بتائو کہ چوکیدار نہ صرف ہمارا بلکہ پورے علاقے کا چوکیدار تھا پچھلے 5 سالوں سے اور پورے علاقے کی چوکیداری کرتا تھا۔ اور دوسری طرف ہم نے مختلف قبائلی اور علماء کے سربراہی میں میڑھ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ وسیم جدون اور ان کے رشتہ داروں کے پاس بھیجے تاکہ اس کے غم میں برابر حصہ لیں اور اسے ہرقسم کی تعاون اور ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔

میں پورے ثبوت اور تصدیق کے ساتھ یہ کہتا ہو کہ انعام اللہ اور چوکیدار عبدالہادی ماما کے بغیر کوئی بھی شخص ہمارے گھر، رشتہ داروں یا دوستوں میں سے موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا اگر ہمارے گھر، خاندان یا رشتہ داروں میں سے اگر کوئی موجود ہوتا تو شائد یہ واقع پیش بھی نہ ہوتا۔ اور گھر کا کوئی بڑا اس طرح کا واقع نہیں چاہیے گا اور اس کی روک تھام کیلئے ہر اقدام کریگا۔ دادشاہ اچکزئی، چیف ایڈیٹر ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان

بلوچستان صوبائی حکومت، بلوچستان ہائی کورٹ اور آئی جی پولیس سے میری درخواست ہے کہ اس ناخوشگوار اور ظلم کی مکمل تحقیقات کیجائیں اور جس نے بھی بشمول میرے اس میں حصہ لیا ہے یا جرم کی ہے کو بھر پور اور سخت سزا دی جائیں اس معاملے میں ہم ہرقسم کی تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Quetta Cantonment?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Madrasah Street Kuchlak
Quetta Cantonment