HamaraQuetta.Com
19/10/2025
موٹروے پولیس کے افسران کو اطلاع ملی کہ کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ کے قریب سڑک کنارے تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار (160,000)روپے مالیت کے دو ٹائر پڑے ہیں۔ افسران فی الفور موقع پر پہنچے اور ٹائر تحویل میں لے کر مالک کی تلاش شروع کر دی۔ بعد ازاں مالک کے رابطہ کرنے پر قانونی تقاضوں کی تکمیل اور تصدیق کے بعد ٹائر اصل مالک کے حوالے کر دیے گئے۔ مالک نے موٹروے پولیس کے بروقت اور ایماندارانہ اقدام پر شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ__چند روز قبل ہزار گنجی میں ترین اور محمد سنی قبائل کے درمیان پیش آنے والے تنازع کو تاجر اتحاد بلوچستان کی کوششوں سے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔
تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے دونوں قبائل کے عمائدین سے ملاقاتیں کر کے غلط فہمیاں دور کیں اور صلح کروا دی۔
دونوں قبائل نے تاجر اتحاد بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھائی چارے اور امن کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta Cantonment
87300