Raees Muhammad

Raees Muhammad

Share

18/06/2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ ریٹائرمنٹ یا استعفے کے بعد پنشن اور دیگر پنشنری فوائد سرکاری ملازم کا قانونی حق بن جاتے ہیں، اور صرف تاخیر سے درخواست دینے کی بنیاد پر یہ حق ختم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ پنشن کے دعوے پر نہ تو (غیر ضروری تاخیر) کا اصول لاگو ہوتا ہے اور نہ ہی محض تاخیر کو نااہلی کا سبب بنایا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر کوئی سرکاری ملازم ایک سرکاری ملازمت چھوڑ کر ایسی دوسری ملازمت اختیار کرے جہاں سابقہ سروس شمار کرنے کی گنجائش ہو تو مخصوص شرائط کے تحت اس کی سابقہ ملازمت بھی پنشن کے لیے شمار کی جا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ پنشنرز کے حقوق کے تحفظ اور سرکاری اداروں کی غلط تشریح کے خلاف ایک اہم نظیر ہے۔

Photos from Raees Muhammad's post 09/06/2026

الحمدللہ

پشاور ہائی کورٹ پشاور سے میرے مؤکل کے حق میں ایک اور اہم قانونی کامیابی حاصل ہوئی۔

معزز عدالت نے پاکستانی شہری سے شادی شدہ افغان شہری کے معاملے میں نادرا کو ہدایت جاری کی ہے کہ درخواست گزار کی پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کی درخواست قانون کے مطابق وصول، پراسیس اور مقررہ مدت کے اندر فیصلہ کی جائے۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ اگر درخواست میں کوئی قانونی یا انتظامی کمی موجود ہو تو اس کی وجوہات تحریری طور پر درخواست گزار کو فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے قانونی حقوق کا مؤثر استعمال کر سکے۔

مزید برآں، معزز عدالت نے درخواست گزار کو اہم عبوری ریلیف دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ نادرا کی جانب سے حتمی فیصلہ ہونے یا چھ ماہ کی مدت مکمل ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، درخواست گزار کو ملک بدر (Deport) نہ کیا جائے۔

یہ فیصلہ نہ صرف قانون کی بالادستی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ایسے تمام افراد کے لیے بھی رہنمائی فراہم کرتا ہے جو پاکستانی شہریوں کے ساتھ ازدواجی رشتہ رکھنے کے باوجود اپنی قانونی حیثیت کے تعین کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

Want your practice to be the top-listed Law Practice in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Haji Mir Azal Plaza Near MMC General Hopsital
Peshawar
25000