Jamiat Talaba e Islam KP
جمعیت طلباء اسلام یونٹ شیخ الھند جامعہ دارلھدیٰ طورہ واڑی کی انتخابی اجلاس زیر صدارت صدر جمعیت طلباء اسلام ضلع ھنگو اسداللہ درویش اور نظامت حافظ نورالھادی منعقد ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام ضلع ھنگو حافظ نورالھادی نے اجلاس کا ایجنڈہ پیش کیا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ جمعیت طلباء اسلام یونٹ شیخ الھند جناب مفتی محمد داؤد اورکزئی صاحب اور جناب مولانا عبد الرشید صاحب اور صدر جمعیت طلباء اسلام ضلع ھنگو اسداللہ درویش جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام ضلع ھنگو حافظ نورالھادی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں مقررین نے جمعیت طلباء اسلام کے نظم پر زور دیا جمعیت طلباء اسلام کے مقصد اور جمعیت طلباء اسلام کے خدمات اور جمعیت طلباء اسلام کی سرگرمیوں پر خصوصی خطاب کیا جناب مولانا مفتی داؤد نے جمعیت طلباء اسلام کے کردار پر زبردست خطاب کیا صدر جمعیت طلباء اسلام ضلع ھنگو اسداللہ درویش نے اجلاس کی کاروائی کی اجلاس میں رضوان اللہ متفقہ طور پر صدر اور امدادللہ متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری آئندہ ایک سال کیلئے منتخب ہوئے
24/06/2026
جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام دارالعلوم حمایت الاسلام غلجی کنڈرخیل میں انتخابی عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
انتخابات کے نتیجے میں قاری عمر کو صدر اور قاری سیف اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاور کے صدر محمد صادق جان، جنرل سیکرٹری ذیشان حنفی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمود الحسن اور سیکرٹری برائے تعلیمی ادارہ جات محمد ادریس مشوانی نے خصوصی شرکت کی۔
انتخابی عمل جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاور کی مجلسِ عاملہ کے اراکین کی نگرانی میں خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔
نو منتخب ذمہ داران کو دلی مبارکباد، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین کی خدمت، تنظیم کی مضبوطی اور طلبہ کی بہترین رہنمائی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#پشاور
طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی کی زیرِ صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام خیبر پختونخوا کی نمائندگی صوبائی صدر حافظ طاہر شاہ صاحب نے کی، جبکہ ان کی سرپرستی میں جے ٹی آئی پشاور کے سیکرٹری برائے تعلیمی ادارہ جات محمد ادریس مشوانی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں طلبہ یونین کی بحالی اور طلبہ کے مسائل کے حل سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کی گی
آٹھ دن شیخ محمد ادریس شہید کانفرنس کے حوالے سے مرکزی قیادت کے ساتھ سوات سے لے کر پشاور تک دورہ کرنے کے
بعد
مرکزی جماعت کے حکم پر صوبائی صدر طاہر شاہ اور جنرل سیکرٹری فرمان اللہ ایڈوکیٹ اسلام آباد میں موجود۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ اس ٹوٹے پھوٹے محنت کو قبول فرمائے آمین
20/06/2026
جمعیت طلباء اسلام ہزارہ یونیورسٹی کا انتخابی اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر غور کیا گیا۔
متفقہ فیصلہ کے مطابق ملک مدثر خان کو صدر منتخب کیا گیا۔
مجیب الرحمن کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
نو منتخب ذمہ داران نے تنظیمی خدمات کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا
شرکاء نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی
اجلاس کے اختتام پر جمعیت کی ترقی، طلبہ کی فلاح اور دینی خدمات کے لیے دعا کی گئی
مبارکبادی پیغام: جمعیت طلباء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے طرف سے نو منتخب صدر ملک مدثر خان اور جنرل سیکرٹری ملک مجیب الرحمن کو دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ انہیں دین و ملت اور طلبہ کی بہترین خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
19/06/2026
اسلام آباد: جے ٹی آئئ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ و صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس مرکزی صدر ملک محمد اویس کی زیر صدارت
اور جنرل سیکرٹری عبدالمنان کاکڑ کی زیر نگرانی اسلام آباد میں جاری.
جمعیت طلباء اسلام خیبرپختونخوا کے صدر طاہر جنرل سیکرٹری حافظ فرمان اللہ ایڈوکیٹ کی شرکت۔
19/06/2026
مرکزی قیادت کی ہدایات پر جمعیت طلباء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر طاہر شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری فرمان اللہ ایڈوکیٹ آج اسلام آباد میں منعقدہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور کارکنان کی شب و روز محنت کے نتیجے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں مرکزی قائدین کے ہمراہ آٹھ روزہ تنظیمی دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس دوران مختلف اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں کو فروغ دیا گیا اور شیخ محمد ادریس شہید کانفرنس کی تیاریوں کو مؤثر انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کانفرنس بھی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی اور کارکنان نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔
مسلسل آٹھ روزہ مصروفیات اور طویل تنظیمی دورے کے باوجود صوبائی قیادت نے آرام کو ترجیح دینے کے بجائے تنظیمی ذمہ داری کو مقدم رکھا اور مرکزی قیادت کے حکم پر آج مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ یہ دراصل اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے کہ اس نے ہمیں دین کی خدمت اور تنظیمی جدوجہد کے لیے منتخب فرمایا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرکزی و صوبائی قیادت، تمام ذمہ داران اور کارکنان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے اخلاص اور محنت میں برکت عطا فرمائے اور جمعیت طلبہ اسلام کو دینِ حق کی سربلندی کے لیے مزید استقامت اور کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین۔
صادق جان
سیکرٹری اطلاعات
جمعیت طلبہ اسلام صوبہ خیبر پختونخوا
19/06/2026
جمعیت طلباء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر حافظ طاہر شاہ صاحب ،جنرل سیکرٹری فرمان اللہ ایڈوکیٹ صاحب اور پوری مجلس عاملہ کی جانب سے 18 جون چارسدہ میں منعقدہ "شیخ محمد ادریس شہید کانفرنس" کی کامیابی پر تمام ضلعی نظموں، ذمہ داران اور کارکنان کا دلی شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ بالخصوص نوجوان ساتھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے جذبۂ وابستگی اور تنظیمی شعور کا عملی مظاہرہ کیا۔
اسی طرح ضلع سوات، لوئر دیر، ملاکنڈ، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مرکزی و صوبائی قائدین کے دوروں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت، بہترین تنظیمی سرگرمیوں اور مثالی پروگراموں کا انعقاد کیا۔
جمعیت طلبہ اسلام اپنے تمام ذمہ داران، کارکنان اور نوجوان ساتھیوں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ یہ جذبہ آئندہ بھی تنظیم کی مضبوطی اور پیغام کے فروغ کے لیے اسی طرح جاری رہے گا۔
تاریخ ساز فقید المثال کانفرنس میں عوام کی شرکت قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن صاحب پر اعتماد کا اظہار ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar