KP Updates
01/08/2024
**انسانوں کے ساتھ پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات**
1) **ڈیجاوو (Deja Vu) کی صورتحال:**
- کبھی کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی منظر یا حالت سے گزرتے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ سب کچھ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ مثلاً آپ پہلی بار کسی جگہ سفر کرتے ہیں، اپنے دوستوں کے ساتھ کسی ریستوران میں جاتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں اور کسی موضوع پر بات کرتے ہیں اور اچانک آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ آپ پہلے بھی کر چکے ہیں۔
2) **ڈوپ (DOP) کی صورتحال:**
- یہ صورتحال اس وقت پیش آتی ہے جب کوئی چیز اچانک غائب ہو جاتی ہے اور پھر اچانک واپس آ جاتی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی چیز غائب ہو جاتی ہے، آپ اسے ہر جگہ تلاش کرتے ہیں لیکن وہ نہیں ملتی۔ کچھ وقت بعد آپ کو وہ چیز اپنے جگہ پر مل جاتی ہے یا کسی معروف مقام پر جہاں آپ نے اسے تلاش کیا تھا۔
3) **جاثوم (Incubus) کی صورتحال:**
- کیا آپ نے کبھی نیند میں یہ محسوس کیا ہے کہ آپ حرکت نہیں کر سکتے؟ یا خوفناک ہلوسینیشنز میں مبتلا ہوئے ہیں، جن میں آپ جاگتے ہوئے محسوس کرتے ہیں لیکن حرکت کرنے سے قاصر ہوتے ہیں؟ بہت سے لوگ اسے نیند کے دوران شلل کہتے ہیں، جو آنکھ کی تیز حرکت کے دوران ہوتا ہے۔ اس حالت میں آپ کے عضلات مکمل آرام کی حالت میں نہیں ہوتے جس کی وجہ سے یہ شلل کی حالت ہوتی ہے جو چند سیکنڈز یا چند منٹ تک رہتی ہے۔
4) **خواب کی شعوری حالت (Lucid Dream):**
- کبھی کبھی جب آپ خواب دیکھتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خواب حقیقت جیسا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خواب کے دوران آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں اور اس میں شعوری طور پر تصرف کر سکتے ہیں جیسے جاگتے ہوئے کرتے ہیں۔ آپ کسی ڈراؤنے خواب کو مضحکہ خیز خواب میں تبدیل کر سکتے ہیں، اس طرح خواب پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں اور آج کل بہت سے لوگ اس فن میں مہارت حاصل کر چکے ہیں۔
چیف جسٹس IHC جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں کہانی 30 سیکنڈز کی!
آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے کمرہ عدالت نمبر 1 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو تیز ترین الٹرا پرو میکس انصاف ملتے دیکھا، گویا انصاف کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔ کیسے ؟ آئیے بتاتا ہوں۔
جس نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف 27 جولائی 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 10 ماہ یعنی 300 سے زائد دن یعنی 7200 گھنٹے 4,32000 سے زائد منٹ لگا کر احستاب عدالت سے مجرم ثابت کروایا اور جس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، آج اسی نیب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صرف 30 سیکنڈز میں اپنے اسی مجرم کو باعزت بری کروا دیا۔
گزشتہ سے گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو کہا تھا کہ انہیں دلائل دینے کیلئے 30 منٹ درکار ہونگے، آج جب دلائل کی باری آئی تو نیب کا نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کے دلائل کا جواب دینا تو درکنار، 30 سیکنڈز میں بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی، میرٹ پر دلائل نہیں ہوئے، لہذا چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ بھی نہ نہ کیا فورا کمرہ عدالت میں سنا دیا، جی وہی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق جو سابق وزیراعظم عمران خان کے فیصلے مہینوں محفوظ رکھتے ہیں۔
تو پھر ہوا نا تیز ترین الٹرا پرو میکس انصاف ؟ وہ بھی 30 سیکنڈز میں!
ٹاوٹ لاجک
کرونا، ٹڈی دل، معیشت، ریکوڈک، کارکے، ائی پی پیز، دوست ممالک سے امداد اور FATF جیسے معاملات، جو خالص سویلین حکومت کی ذمہ داری ہیں، اگر ان میں بہتری ائی تو وہ فوج کا کریڈٹ ہے
البتہ افغانستان سے طالبان لا کر قبائلی علاقوں میں آباد کرنے جیسا خالص قومی سلامتی کے معاملے میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، وہ صرف سویلین حکومت نے کیا۔
خیبر پختونخوا سیلابی صورت حال : وزیر اعلی خیبر پختونخوا سیکٹریٹ پشاور " فلڈ ایمرجنسی ایمرجنسی کنٹرول روم " قائم کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں جو افراد کسی بھی جگہ پھنسے ہے وہ ان نمبروں پر فوری رابطہ کریں
Call # 091111712713
Whatsapp # 03041033435
🇵🇰 please Share!!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar
25000