Barki Talks

Barki Talks

Share

09/06/2026

*ذکرِ الٰہی کی تاثیر*
ہمارے قلوب سوئے ہوئے ہیں، ان پر دنیا کے پردے چھا گئے ہیں۔ یہ جو ہم ذکرِ الٰہی کی ضربات (اللہ اللہ) لگاتے ہیں، اس لیے کہ دنیا کے پردے ہٹ جائیں۔ یہ "اللہ اللہ" کی ضربات آپ کو دنیا سے بے رغبت کر دیں گی۔ اللہ کا نام اگر ایک مرتبہ دل کے ساتھ لگ جائے تو یہ اتنا شیریں ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ لذیذ کوئی چیز نہیں۔

مفتی نور الودود صاحب دامت برکاتہم العالیہ

23/05/2026

ذوالحجہ کے مسنون اعمال
ذوالحجہ کے پہلے دس دن بہت بابرکت اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل دن ہیں۔ ان دنوں میں یہ اعمال خصوصی اہتمام سے کریں:
1️⃣ سچی توبہ اور نیت کی اصلاح
2️⃣ پانچ وقت نماز باجماعت اور نوافل کا اہتمام
3️⃣ پہلے نو دنوں کے روزے، خاص طور پر یومِ عرفہ کا روزہ
4️⃣ کثرت سے تکبیر، تہلیل، تسبیح، استغفار اور درود شریف
5️⃣ قرآنِ مجید کی تلاوت اور تدبر
6️⃣ صدقہ و خیرات اور لوگوں کی مدد
7️⃣ خوب دعا، خصوصاً اپنے لیے، والدین اور امت مسلمہ کے لیے
8️⃣ صاحبِ استطاعت قربانی کرے، اور قربانی تک بال و ناخن نہ کاٹے
9️⃣ راتوں میں تہجد، ذکر اور عبادت کا اہتمام
🔟 یومِ عرفہ میں دعا، استغفار اور کلمۂ توحید کی کثرت
اللہ تعالیٰ ہمیں ان مبارک دنوں کی قدر کرنے اور زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Peshawar