FATA University BSCS

FATA University BSCS

Share

Photos from FATA University BSCS's post 28/11/2025

**اُڑان نیشنل ڈیبیٹ مقابلہ: فاٹا یونیورسٹی کی تاریخی جیت

پاکستان راؤنڈ میں پہلی پوزیشن، بہترین مقرر کا اعزاز اور ایک لاکھ روپے انعام**

فاٹا یونیورسٹی نے وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے زیرِ اہتمام منعقدہ "اُڑان نیشنل ڈیبیٹ مقابلہ" میں شاندار کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان راؤنڈ میں خیبر پختونخوا سے تنہا منتخب یونیورسٹی کی حیثیت سے شرکت کرنے والی فاٹا یونیورسٹی نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

مقابلے میں یونیورسٹی کے نمائندہ مقرر نے شاندار دلائل، بھرپور اعتماد اور مدلل اندازِ گفتگو سے ججز کو متاثر کرتے ہوئے "بہترین مقرر" کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
اعزازی اسناد کے ساتھ کامیاب طلبہ کو ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا، جو طلبہ کی محنت اور ادارے کی علمی برتری کا قومی اعتراف ہے۔

یہ مقابلہ ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کورپس (YPDC) کے پلیٹ فارم سے منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کی متعدد یونیورسٹیوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔ فاٹا یونیورسٹی کے طلبہ کی دلیل، تیاری اور سنجیدہ مکالمے نے اس مقابلے میں انہیں منفرد مقام دلایا۔

فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے اس غیر معمولی کامیابی پر ڈیبیٹ ٹیم، طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا یونیورسٹی کے طلبہ نے ثابت کر دیا ہے کہ محنت، لگن اور وژن کے ساتھ کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں۔ قومی سطح پر پہلی پوزیشن اور بہترین مقرر کے اعزاز نے نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے قبائلی خطے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ کامیابی فاٹا یونیورسٹی کے علمی معیار اور طلبہ کی اعلیٰ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ادارہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

08/10/2025
03/10/2025

پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ (PEEF) کی جانب سے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن 2025–26 کے لیے اسپیشل کوٹہ اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اہل کیٹیگریز:
* یتیم طلبہ
* شہداء کے بچے
* معذور طلبہ
* گریڈ 1 تا 4 ملازمین کے بچے
* اقلیتی طلبہ

بنیادی شرائط:
* میٹرک یا انٹرمیڈیٹ 2024 میں کم از کم 60٪ نمبروں کے ساتھ پاس کیا ہو
* والدین کی ماہانہ آمدن 60,000 روپے یا کم ہو
* کسی سرکاری تعلیمی ادارے میں داخلہ ہو
* کوئی دوسری اسکالرشپ نہ لی ہو

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ: 18 نومبر 2025
ویب سائٹ: https://peef.org.pk/
اپلائی آن لائن: https://student.peef.org.pk/specialquotaRegistration

22/09/2025

📢 Undergraduate Scholarships

HEC invites applications from students of Balochistan and erstwhile FATA to pursue undergraduate studies in any discipline at HEC-recognised public or private universities and degree-awarding institutions across Pakistan.

📝 Apply by October 20 at https://www.hec.gov.pk/site/bf3

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

FATA University, Darra Adam Khel , FR Kohat Khyber Pakhtunkhawa
Peshawar
26100