Meet World

Meet World

Share

07/07/2026

خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ قوانین کے تحت اب ارکانِ اسمبلی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر کو غیر معمولی سرکاری مراعات حاصل ہو گئی ہیں۔ ان نئے قوانین کے تحت ممبران اور ان کے شریکِ حیات کو تاحیات بلیو پاسپورٹ، سالانہ مفت فضائی و زمینی سفر کے لیے واؤچرز، ٹیلی فون الاؤنس، اور خاندان (بشمول بچوں اور والدین) کے لیے ہسپتال میں داخلے کی صورت میں مفت طبی سہولیات کے ساتھ ماہانہ میڈیکل الاؤنس دیا جائے گا۔
اسی طرح قائدِ حزبِ اختلاف (اپوزیشن لیڈر) کا درجہ اور مراعات صوبائی وزیر کے برابر لازمی قرار دی گئی ہیں، جبکہ اسپیکر کو دو فلیگ گاڑیوں کے ساتھ ایک بلٹ پروف گاڑی، سرکاری ہیلی کاپٹر یا چارٹرڈ طیارہ استعمال کرنے کا اختیار، اور ڈپٹی اسپیکر کو دو سرکاری گاڑیاں ملیں گی۔
مزید برآں، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر مع شریکِ حیات ہوائی سفر کے لیے بزنس یا فرسٹ کلاس اور ان کے دو ذاتی ملازمین اکانومی کلاس کے حقدار ہوں گے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Al Satwa?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Dir Maidan Palace Gulberg No 1_Peshawar
Al Satwa
25000