Today NEWZ
05/10/2022
روس کی امریکہ کو براہ راست فوجی تصادم کے خطرے کی وارننگ
امریکہ اب تک اربوں ڈالر کے جدید ہتھیار یوکرین کو فراہم کر چکاہے
ماسکو نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو مزید فوجی امداد بھیجنے کے فیصلے سے روس اور مغرب کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
امریکہ میں روس کے سفیر اناطولی انتونوف نے کہا ہے کہ یہ ماسکو کے لیے 'فوری خطرہ' ہے۔
اس سے قبل امریکہ نے یوکرین کو مزید 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔
جدید امریکی ہتھیاروں سے یوکرین کو قابض روسی افواج کے خلاف لڑائی میں مدد دی جا رہی ہے۔
یوکرین کے فوجیوں نے حالیہ ہفتوں میں ملک کے شمال مشرق اور جنوب میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
تازہ ترین امریکی ہارڈ ویئر میں ایک اور چار جدید ترین ہمرز ملٹی پل راکٹ سسٹم شامل ہیں۔
24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پیوتن کے یوکرین پر حملے کے بعد سے واشنگٹن نے کیئو کے لیے تقریباً 17 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا وعدہ کیا ہے۔
Today new news you
05/10/2022
سندھ حکومت کا اتوار کے روز عام تعطیل کا اعلان
صوبائی حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں 9 اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
Today newz
05/10/2022
اکتوبر کے آخر تک ڈالر 200 روپے تک آجائے گا
ڈالر میں کمی سے مہنگائی کی شرح12سے 14فیصد تک ہوجائے گی، ڈالر کی قدر گرنے سے اشیاء، انرجی کی قیمتوں پربھی پڑے گا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی گفتگو
Today
02/10/2022
سائفرو آڈیو لیکس تحقیقات :تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کا حکومتی اقدامات کے جواب میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور وزیراعظم شہبازشریف سمیت مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم کی قیادت کو شامل تفتیش کرنے اور ان کے بیرون ممالک سفر پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پیر کے روز دائرکی جائے گی.ذرائع پی ٹی آئی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar
42171