Transgender Support & Information Program

Transgender Support & Information Program

Share

20/04/2025

حکومت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ کے تحت خواجہ سرا کمیونٹی سے متعلق ایک اہم کانفرنس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔
براہِ کرم خیبر پختونخوا کے تمام خواجہ سرا حضرات اپنی رجسٹریشن ہمارے ساتھ کروائیں۔

شکریہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر / فوکل پرسن خواجہ سرا کمیونٹی
حکومت خیبر پختونخوا

Under the auspices of the Government of Khyber Pakhtunkhwa, the Directorate of Social Welfare, Special Education, and Women Empowerment is organizing an important conference on transgender issues in the first week of May.

All transgender persons from Khyber Pakhtunkhwa are kindly requested to register with us.

Thank you,
Assistant Director / Focal Person Transgender Community
Government of Khyber Pakhtunkhwa

پشاور، 18 اپریل 2025
محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام صوبائی
ٹرانس جینڈر تحفظ صحت و حقوق اور گرلز ایجوکیشن سمٹ کا انعقاد!

محکمہ سماجی بہبود حکومت خیبر پختونخوا اور سول سوسائٹی تنظیم بلو وینز کے باہمی اشتراک سے دو اہم صوبائی سطح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے: صوبائی
ٹرانس جینڈر تحفظ، صحت و حقوق سمٹ اور گرلز ایجوکیشن سمٹ ۔ یہ دونوں اجلاس کمزور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے پالیسی مکالمے، تعاون، اور مؤثر اقدامات کی بنیاد فراہم کریں گے۔

ٹرانس جینڈر تحفظ، صحت و حقوق سمٹ کا مقصد خیبر پختونخوا میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سمٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے ٹرانس جینڈر افراد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، صحت، قانونی تحفظ، اور سماجی شمولیت کے مواقع پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر کثیر الجہتی اقدامات کے ذریعے اس طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
گرلز ایجوکیشن سمٹ میں خصوصی طور پر ضلع کرم میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال کو اجاگر کیا جائے گا۔ سمٹ میں لڑکیوں کو درپیش چیلنجز، مثلاً رسائی، ثقافتی رکاوٹیں، بنیادی سہولیات کی کمی، اور صنفی امتیاز جیسے مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف متبادل راستے اور اصلاحی ماڈلز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ یہ اجلاس مختلف سرکاری اداروں، محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین بین الشعبہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔
ان اجلاسوں کی تیاری کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وزیر سماجی بہبود قاسم علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سماجی بہبود رفیق خان مہمند
، ضلعی آفیسر سماجی بہبود نور محمد، بلو وینز اور یو این ڈی پی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر سماجی بہبود قاسم علی شاہ نے کہا:

"وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے حق اور کمزور طبقات کے تمام بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔"

ڈائریکٹر سماجی بہبود رفیق خان مہمند نےکہا :

"یہ دونوں سمٹس لڑکیوں اور ٹرانس جینڈر افراد کو درپیش حقیقی چیلنجز کو اجاگر کریں گی اور ان کے حل کے لیے دیرپا، مربوط اور شراکتی اقدامات کی راہ ہموار کریں گی۔"

یہ سمٹس مختلف ماہرین، پالیسی سازوں، سماجی کارکنوں، اور متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر خیبر پختونخوا میں ایک زیادہ جامع اور مساوی معاشرے کے قیام کے لیے اقدامات کو فروغ دیں گی۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Directorate Of Social Welfare, Special Education And Women Empowerment, Old Jamrud Road Opposite Of Islamia College, Peshawar Khyber Pakhtunkhwa
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00