Public Health Engineering Department KP

Public Health Engineering Department KP

Share

25/05/2026

𝑨𝒏𝒐𝒕𝒉𝒆𝒓 𝒘𝒂𝒗𝒆 𝒐𝒇 𝒓𝒆𝒄𝒓𝒖𝒊𝒕𝒎𝒆𝒏𝒕 𝒊𝒏 𝒂 𝒔𝒉𝒐𝒓𝒕 𝒔𝒑𝒂𝒏 𝒐𝒇 𝒕𝒊𝒎𝒆 𝒕𝒐 𝒎𝒆𝒆𝒕 𝒕𝒉𝒆 𝒔𝒉𝒐𝒓𝒕𝒂𝒈𝒆 𝒐𝒇 𝑺𝒖𝒃-𝑬𝒏𝒈𝒊𝒏𝒆𝒆𝒓𝒔 𝒊𝒏 𝒕𝒉𝒆 𝑷𝒖𝒃𝒍𝒊𝒄 𝑯𝒆𝒂𝒍𝒕𝒉 𝑬𝒏𝒈𝒊𝒏𝒆𝒆𝒓𝒊𝒏𝒈 𝑫𝒆𝒑𝒂𝒓𝒕𝒎𝒆𝒏𝒕

fans
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Fazal Shakoor Khan
Establishment of E-Governance and CBIS

02/04/2026

صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد!

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت عوامی مسائل کے فوری حل اور عوامی رابطے کو مؤثر بنانے کے لیے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ٹیلیفون کالز کے ذریعے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست صوبائی وزیر اور متعلقہ اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کیے۔

صوبائی وزیر فضل شکور خان نے کھلی کچہری کے دوران خود عوامی شکایات اور مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں سیکرٹری پی ایچ ای مسعود یونس ، ایڈیشنل سیکرٹری جہانگیر اعظم وزیر، چیف انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے عوام کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا مطالبہ بھی کیا گیا، جس پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔

کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رابطہ نمبرز بھی نوٹ کیا تاکہ متعلقہ ایکسینز ان سے مسائل کے حل کے حوالے سے رابطہ کرسکے ۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جہاں عوام کو سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام تک براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے اور وہ بلاواسطہ اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔

فضل شکور خان نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام اور سرکاری محکموں کے درمیان موجود فاصلے ختم ہو رہے ہیں اور عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلی کچہریوں میں عوام سوالات کرتے ہیں اور متعلقہ حکام فوری طور پر ان کے جوابات دینگے جس سے مسائل کے حل میں تیزی آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل بروقت حل کیے جا سکیں اور گڈ گورننس کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مذید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری رہے گا اور ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ عوامی مسائل کو جلدازجلد کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔


fans
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Fazal Shakoor Khan
Establishment of E-Governance and CBIS

Want your organization to be the top-listed Government Service in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Opposite To C&W Department
Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00