Sabir Sewing Machine and Home Appliancess
08/12/2021
Alhamdulillah for Each & Everything!
پریس ریلیز
ملتان(. . . . . . . . ) کیپٹن طارق جمال شہید ویلفیئر فاوّنڈیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممتاز آباد ملتان میں انجنیئر محتشم نقی نقوی کی رہائش گاہ پر کیاگیا جس کا افتتاح چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان ڈائریکٹر TJS فاوّنڈیشن مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن و ڈائریکٹر نعیم اقبال نعیم، کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان راوّ امجد علی، ڈائریکٹر TJS فاوّنڈیشن انجنیئر محتشم نقی نقوی، کو ڈائریکٹر کیپٹن طارق جمال شہید فاوّنڈیشن مس سائرہ بتول، ڈائریکٹر ٹریننگ عمار حیدر گورو، صدر مس صدف سلطان، فنانس سیکرٹری زین الدین احمد اور آفس سیکرٹری مس سعادیہ اشرف نے کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے ماہرین معالج جن میں ڈاکٹر عائشہ نسیم گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر مدثر عدنان پیڈز کارڈیولوجی، ڈاکٹر اویس جمال (میڈیسن) میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو خانیوال، ڈاکٹر محمد منتظر مہدی (سرجری) ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر ناصر حسین کھوسہ اور ڈاکٹر ارسلان حیدر فزیو تھراپیسٹ شامل تھے جنہوں نے مجموعی طور پر 250 مریضوں کا چیک اپ کیا اور ان مریضوں کو ویرک فارما سیوٹیکل کمپنی کے تعاون سے مفت ادویات فراہم کی گئیں علاوہ ازیں فری میڈیکل کیمپ میں کورونا ویکسین کا کیمپ بھی لگایا گیا جس میں 25 افراد کو ویکسین لگائی گئی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، کو فاوّنڈر طارق جمال شہید فاوّنڈیشن مس سائرہ بتول اور صدر مس صدف سلطان نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے حکومت کی جانب سے یکم جنوری سے پنجاب کی عوام کا شناختی کارڈ ان کا صحت کارڈ ہوگا حکومت کا یہ اقدام انتہائی احسن اور قابل تحسین ہے جس سے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں میسر آئیں گی۔ اس موقع پر سماجی کارکنان محمد عقیل شریف، محمد صغیر اور راشد محمود و دیگر بھی موجود تھے۔فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں انجنیئر محتشم نقی نقوی، صابر سلائی مشین اور ویرک فارما سیوٹیکل کمپنی نے خصوصی تعاون کیا۔
ملتان۔ کیپٹن طارق جمال شہید ویلفیئر فاوّنڈیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، نعیم اقبال نعیم، راوّ امجد علی، انجنیئر محتشم نقوی، مس صدف سلطان اور زین الدین احمد و دیگر کررہے ہیں دوسری طرف کیمپ کا وزٹ جبکہ ڈاکٹرز مریضوں کا طبی معائنہ کررہے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Multan
092