Citi Housing Multan Updates
یہ حالت ہے سوسائٹی کی سیکورٹی کی۔کیا ان کے کیمرے ان بکریوں کو روک سکتے ہیں اور یہ سوسائٹی کا مین چوک ہے سوال یہ ہے کہ کیا سیکورٹی سو رہی ہے اور اگر جاگ رہی ہے تو یہ بھینسیں،بکریاں یہاں کیا کر رہی ہیں۔انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کچھ تو احساس کرے اور کسی بڑے نقصان کا انتظار نہ کرے۔
19/05/2025
یہ ہے سٹی ہاؤسنگ ملتان کی پانچ سالہ کارکردگی انتظامیہ ہمیں بتائیں کہ اس وولٹیج پر ہم پورے گھر کا لوڈ کیسے چلائیں کیونکہ اس وولٹیج پر اےسی تو دور کی بات ہے لائٹیں اور پنکھے بھی نہیں چل سکتے۔خاموش و نااہل انتظامیہ۔
محترم جناب ملک اسحاق صاحب
چیئرمین، (سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی ، ملتان )
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
ہم سوسائٹی کے مکین آپ کی خدمت میں انتہائی ادب و احترام سے گزارش پیش کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری سوسائٹی میں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ بار بار بجلی کی بندش اور کم وولٹیج کی وجہ سے نہ صرف ہماری روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ گھروں میں استعمال ہونے والی قیمتی برقی اشیاء جیسے فریج، اے سی، ٹی وی، انورٹر اور دیگر آلات بھی خراب ہو رہے ہیں، جس سے مکینوں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
بچوں کی تعلیم، بزرگوں کی صحت اور گھریلو نظام زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی غیر موجودگی نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
آپ بطور چیئرمین ہمیشہ سوسائٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ اس اہم اور سنگین مسئلے کا بھی آپ فوری نوٹس لیں گے اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے بجلی کی مستقل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ہم آپ کے تعاون اور فوری کارروائی کے منتظر رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس خدمت خلق کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
بااحترام،
رہائشی سٹی ہاؤسنگ ملتان
سٹی ہاؤسنگ ملتان کے رہائشی، جنہوں نے پانچ سال سے زیادہ کا وقت یہاں گزارا ہے، اب بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی عدم موجودگی کے باعث مختلف مشکلات سے دوچار ہیں۔ ان کی تکالیف میں واپڈا کی بجلی کی عدم دستیابی خاص طور پر قابل ذکر ہے، جو انہیں دیگر، غیر مؤثر اور مہنگے ذرائع اختیار کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ مزید تشویش کا سبب یہ ہے کہ یہاں حفاظتی چار دیواری کا فقدان ہے، جس سے رہائشیوں میں تحفظ کی کمی کا احساس پایا جاتا ہے۔ بچوں کی تعلیم کے لحاظ سے بھی مسائل درپیش ہیں، کیونکہ علاقے میں کوئی تعلیمی ادارہ موجود نہیں ہے جو بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر سکے۔ صحت کی سہولیات کی عدم موجودگی جیسے واٹر فلٹر پلانٹ اور بنیادی صحت یونٹ کی کمی، رہائشیوں کی صحت اور جسمانی فٹنس کے لیے مزید پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ ان سب مسائل کے باوجود، رہائشی اپنی زندگیوں میں بہتری لانے کی جستجو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
18/05/2025
سٹی ہاوسنگ ملتان کو بنے ہوئے آج پانچ سال ہو گئے ہیں اور آج تک سوسائٹی بجلی کی نعمت سے محروم ہے۔سوسائٹی انتظامیہ واپڈا سے چند عارضی کنکشن لے کر پوری سوسائٹی کو ان چند کنکشن پر چلا رہی ہے جس کی بدولت وولٹج کی حالت اس تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے۔ نیٹ میٹرنگ نہ ہونے کے باعث رہائشی مہنگی اور کم وولٹج والی بجلی استمال کرنے پر مجبور ہیں۔مگر انتظامیہ خاموش۔ہماری ارباب اختیار سے گزارش ہے اس بات کا نوٹس لیں۔
یہ حالت ہے کالونی کی۔ باؤنڈری وال نا ہونے کے نقصانات۔خاموش انتظامیہ
رات کے اس پہر بھی سوسائٹی میں باہر کے جانور کھوم رہے ہیں اور پتہ نہیں گارڈ کہاں ہیں۔ باؤنڈی وال نہ ہونے کے نقصان۔خاموش انتظامیہ
29/03/2025
یہ چھانگا مانگا کا جنگل نہیں بلکہ سٹی ہاوسنگ ملتان میں رات کا منظر ہے۔
احتجاج اپڈیٹ :اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو انشاء اللہ بہت جلد احتجاجی ریلی کا اعلان کیا جائے گا ۔ جو کہ مسجد اسحاق سے شروع ہو کر تھیم پارک تک اختتام پذیر ہو گی۔ آپ سب سے شرکت کی درخواست ہو گی۔ دن اور وقت کا تعین مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔ آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ متحد رہیں ۔ شکریہ
احتجاج احتجاج احتجاج
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
66000