Tehreek Baqa e Islam

Tehreek Baqa e Islam

Share

29/06/2026

جملہ دوست احباب، کارکنان، ووٹرز اور سپورٹرز ! کو مطلع کیا جاتا ہےـ الحمدللہ !
بانی کاظمی گروپ، عوامی لیڈر، غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی، چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 178 علی پور،کراچی سے ملتان شریف بخیریت پہنچ گئے ہیں۔
مورخہ یکم جولائی 2026ء بروز بدھ سے وہ اپنی سابقہ روشن روایات کے مطابق نواسہ رسول ﷺ، جگر گوشہ بتول، حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کے عظیم اجتماعات اور محافلِ میں شرکت فرماتے ہوئے مختلف تحصیل اور اضلاع میں خصوصی خطابات کریں گے،
علاوہ ازیں غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی اپنے سیاسی حلقہ این اے 178 علی پور، کی عوام، ووٹرز، سپورٹرز، کارکنان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور باہمی مشاورت کے ذریعے عوامی خدمت کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے
اللہ تعالیٰ غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی کو ملک و ملت اور عوام کی خدمت کی مزید ہمت عطا فرمائے آمین ـ منجانب: تحریک بقاء اسلام پاکستان 03007372859

29/06/2026

بانی کاظمی گروپ، عوامی لیڈر، غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی، چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 178 علی پور، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت حافظ غلام محمد سوہو سرکار کی خصوصی دعوت پر آستانہ عالیہ قادریہ محمودیہ ستیانی شریف، سندھ میں گزشتہ تیس برس سے تسلسل کے ساتھ منعقد ہونے والی عظیم الشان محفلِ ذکرِ حسینؑ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، اور صدارت فرمائی
سندھ اسمبلی کے معزز رکن علی مرزا، مشائخِ عظام، علماء کرام، معززینِ علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی کا استقبال کیا اور ان کی آمد کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیا۔
اپنے خطاب میں غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی نے فرمایا کہ حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق، صداقت، صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کا روشن مینار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفلِ ذکرِ حسینؑ صرف عقیدت کا اظہار نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کو یہ پیغام دیتی ہے کہ ہر دور میں باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور حق کی خاطر ہر قربانی پیش کرنا ہی حسینیت کا حقیقی درس ہے۔
محفل کا اختتام وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، استحکام اور عالمِ اسلام میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا سے ہوا۔

27/06/2026

عوامی لیڈر غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی
چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-178 علی پور، نے پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، سلطان العارفین حضرت حافظ غلام محمد سوہو سرکار کی خصوصی دعوت پر آستانۂ عالیہ قادریہ محمودیہ، ستیانی شریف (سندھ) میں منعقدہ عظیم الشان محفلِ ذکرِ سیدنا امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی۔
یہ روح پرور محفل گزشتہ تیس برس سے مسلسل عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ملک بھر سے علماءکرام ،مشائخ عظام، اہلِ علم اور عاشقانِ اہلِ بیت علیہم السلام شریک ہوتے ہیں۔
اس موقع پر غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی نے صدارت فرمائی اور خصوصی خطاب فرمایا اپنے خطاب میں انہوں نے واقعۂ کربلا کو حق و صداقت، عدل، استقامت اور ظلم کے خلاف دائمی جدوجہد کی روشن علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی امتِ مسلمہ کے لیے قیامت تک مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ہمیں حسینی کردار، اتحادِ امت، محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی عملی زندگی کو وقف کرنا چاہیے۔

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Multan