Sheikh Muhammad Tariq Rasheed
23/06/2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری، میئر ملتان و سابق رکنِ قومی اسمبلی شیخ طارق رشید صاحب کے صاحبزادے بیرسٹر حسن طارق نے محرم الحرام کے سلسلے میں نوید شاہ کی زیرِ اہتمام لگائی گئی دودھ سبیل میں شرکت کی۔
اس موقع پر بیرسٹر حسن طارق نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں ایثار، محبت، خدمتِ خلق اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ دودھ سبیل جیسے فلاحی اقدامات حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔
انہوں نے سبیل کے انتظامات کا جائزہ لیا، منتظمین اور شرکاء سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
#ملتان
22/06/2026
ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)، سابق میئر ملتان و رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-149 شیخ محمد طارق رشید کی سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں اہم ملاقات۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ملتان کی ترقی، عوامی مسائل اور جنوبی پنجاب کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شیخ محمد طارق رشید نے سپیکر قومی اسمبلی کو ملتان کے موجودہ حالات، عوامی ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا جبکہ خطے کی مزید ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان کے حالیہ وفاقی بجٹ، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، بجلی سے متعلق عوامی مسائل اور معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ مزید برآں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور اس کے خطے پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور خطے میں امن، استحکام اور سفارتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
شیخ محمد طارق رشید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدمت، ملتان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
22/06/2026
ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)، سابق میئر ملتان و سابق رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-149 شیخ محمد طارق رشید کی وفاقی وزیر برائے توانائی و بجلی اویس لغاری اور وزیر مملکت عبدالرحمان خان کانجو سے اسلام آباد میں ملاقات۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ملتان کی ترقی، عوامی مسائل اور جنوبی پنجاب کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شیخ محمد طارق رشید نے وفاقی وزراء کو ملتان کے موجودہ حالات، عوامی ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا جبکہ خطے کی مزید ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان کے حالیہ وفاقی بجٹ، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، بجلی سے متعلق عوامی مسائل اور معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ مزید برآں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور اس کے خطے پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور خطے میں امن، استحکام اور سفارتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
شیخ محمد طارق رشید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدمت، ملتان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Multan