Shahid Mahmood Khan

Shahid Mahmood Khan

Share

Photos from Shahid Mahmood Khan's post 22/09/2026

شاہد محمود خان سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 215 نے اپنی رہائش گاہ ڈیرہ طارق نعیم اللہ خان پر حلقہ سے آئے ہوئے دوست احباب اور معززین علاقہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی رابطے بھی کیے گئے۔
شاہد محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہمیشہ حلقہ کے لوگوں کی خدمت کے لیے دستیاب ہیں۔

18/09/2026

سابق رکنِ صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر PP-215 شاہد محمود خان کی محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں گرین الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ تقریب میں شرکت۔

Photos from Shahid Mahmood Khan's post 17/09/2026

🌹 وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ملتان آمد پر شاندار استقبال 🌹

سابق رکنِ صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر PP-215 شاہد محمود خان نے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی پیرزادہ میاں شہزاد مقبول بھٹہ اور اپنے دوستوں و مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ نشتر چوک پر شاہد محمود خان کی جانب سے قائم کردہ استقبالیہ کیمپ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں کارکنان اور دوستوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا استقبال کیا، نعرے لگائے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ مریم نواز شریف نے بھی ہاتھ ہلا کر کارکنان کے نعروں اور محبت کا جواب دیا، جس سے نشتر چوک پر قائم استقبالیہ کیمپ کا ماحول مزید پُرجوش ہو گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے دورۂ ملتان کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کینسر کے علاج اور تشخیص PET-Scan مشین و دیگر جدید طبی آلات اور جدید سہولیات کا افتتاح کیا، جبکہ ملتان میں گرین الیکٹرک بس سروس کا بھی باقاعدہ آغاز کیا۔ بعد ازاں مریم نواز شریف محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان پہنچیں جہاں گرین الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

نشتر چوک پر کارکنان کا جوش، پھولوں کی پتیاں اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ہاتھ ہلا کر جواب دینا—ملتان میں آج کا یہ استقبال ایک خوبصورت منظر پیش کرتا رہا۔

Category

Website

Address

Chungi # 9
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Mahmood Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Multan.