Hasii Village Vlogs
ہمارا گاؤں موضع بہادرپور،کنہوں،صبرہ تحصیل جلالپور پیر ضلع ملتان
کی تمام گرد و نواح کی 60 زائد بستیاں ڈوب گئیں ہیں
خدارا " انتظامیہ ، فلاحی تنظمیں ریسکیو ادارے ادھر بھی توجہ فرمائیں
ہمارا گاؤں جہاں کبھی بچوں کی ہنسی گو نجتی تھی، جہاں فصلیں لہلہاتی تھیں،
جہاں شامیں چراغوں سے روشن ہوتی تھی آج وہ سب کچھ پانی میں ڈوب چکا ہے۔
سیلاب صرف کھیت کھلیان نہیں بہا کر لے گیا، یہ ہزاروں خواب امیدیں
اور زندگیاں بھی ساتھ بہا لے گیا ہے۔ مائیں اپنے بچوں کو سینے سے لگا کر
بے بسی کی تصویر بنی بیٹھی ہیں۔ بزرگ خاموش آنکھوں سے اجڑی بستیوں کو تکتے ہیں۔
نہ کھانے کو کچھ، نہ پینے کو صاف پانی، نہ سر پر چھت۔
گاؤں والے آج ایک ایک لمحہ بے کسی،بھوک اور خوف میں گزار رہے ہیں
۔ انتظامیہ ، تنظمیں، ریسکیو ادارے ادھر توجہ فرمائیں
خدارا ہماری مدد کو پہنچیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Address
Multan