Mudni page

Mudni page

Share

05/11/2023

پیج نمبر 1
درود پاک کی برکت

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ

اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ

نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )

درودِ پاک کی فضیلت

حضرت وَہْب بن مُنَبّہ رحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے ، بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا ، اللہ پاک نے اسے 200 سال کی زِندگی عطا فرمائی مگر افسوس ! اس نے اتنی لمبی زندگی اللہ پاک کی نافرمانیاں کرتے ہوئے گزار دی ۔

( اب چُونکہ اس نے اتنے گُنَاہ کئے تھے ، اس لئے بنی اسرائیل اس سے نفرت کیا کرتے تھے ، ) چنانچہ اسی حالت میں جب اُس کا انتقال ہو گیا تو لوگوں نے ( نہ اس کو غسل دیا ، نہ کفن پہنایا ، نہ نمازِ جنازہ پڑھی بلکہ ) اس کے مُردَہ جسم ( Dead Body ) کو گھسیٹ کر گندگی کے ڈھیر پر ڈال دیا۔

اِدَھر بنی اسرائیل نے یہ انداز اپنایا ، اُدھر رَبِّ کائنات نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کی طرف وحی بھیجی ( اور فرمایا : اے موسیٰ ! ہمارا ایک بندہ انتقال کر گیا ہے ) آپ اس کو غسل دیجئے ، اسے کفن پہنائیے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھ کر اس کی تدفین کیجئے ! ( چنانچہ حکمِ رَبَّانی ملنے پر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام اس مقام پر پہنچے ، بنی اسرائیل سے اس کے بارےمیں پُوچھا کہ آخر اسے گندگی کے ڈھیر پر کیوں ڈالا گیا ہے ؟ بنی اسرائیل نے بتایا : اے اللہ پاک کے نبی عَلَیْہِ السَّلام ! یہ بڑا گنہگار بندہ ہے ،

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Multan
59300