AgroHub
بریکنگ نیوز! 🌱 گنے کی کاشت میں جدید پیش رفت!
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی تیارکردہ گنے کی دو جی ایم اقسام نہ صرف ٹاپ بورر اور جڑی بوٹیوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے کے ساتھ ساتھ زیادہ پیداواریت اور رس سے بھرپور خصائص کی حامل ہے جس کو گندم کی کٹائی کے فوراً بعد اپریل اور مئی کے مہینے میں کاشت کیا جا سکتا ہے۔
تحفظ ماحولیات ایجنسی کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی آف پاکستان نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی تیار کردہ گنے کی 2 جنیٹیکلی موڈیفائیڈ نئی اقسام کیب آئی آر ایس(insect resistant)اور کیب ایچ ٹی ایس(Glufosinate, Basta) کی منظوری دی اور انہیں کمرشلائز کرنے کی سفارشات پیش کی ہیں۔ برازیل کے بعد دنیا بھر میں یہ گنے کی جنیٹیکل موڈیفائیڈ اقسام ہیں جن کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پرووائس چانسلر/ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے متعارف کروایا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ گنے کی ان دو GM اقسام کی منظوری ملک کے زرعی شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ گنے کے جینوم کی انجینئرنگ کے نتیجے میں ان اقسام کی نشوونما ہوئی جس میں رس، گڑ اور شکر میں کوئی زہریلا مواد نہیں ہے۔
زرعییونیورسٹیفیصلآباد #جدیدزراعت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Website
Address
Multan
60800