FB ChemStar Sciences
22/11/2025
*لائیو اسٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کے منصوبہ میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 25 نومبر ہے*
*جن خواتین کی عمر پچپن سال سے کم ہے اور انہوں نے پہلے گورنمنٹ کی ایسی کسی اسکیم سے فائدہ حاصل نہیں کیا*
*جو سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت رجسٹرڈ بیوہ یا مطلقہ ہیں اور انکا غربت کا معیار 32 سے کم ہے تو وہ فوری اپلائی کریں*
゚ ゚
21/11/2025
🌾گندم کو پہلا پانی کب دینا چاہیے؟
ایک انتہائی اہم اور نازک مرحلہ— CRI (Crown Root Initiation)
گندم کی فصل میں پانی دینے کا سب سے اہم اور فیصلہ کن مرحلہ پہلا پانی ہے، جسے زرعی ماہرین CRI – Crown Root Initiation کہتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب گندم کا پودا اپنی اصلی اور مضبوط جڑیں (Crown Roots) بنانا شروع کرتا ہے اور آنے والے پورے سیزن کی بنیاد رکھتا ہے۔
اسی مرحلے پر صحیح وقت پر پانی دینے سے بہترین شگوفے (Tillers) بنتے ہیں، سٹوں کی تعداد بڑھتی ہے اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
🌾 کراؤن روٹ CRI کا صحیح وقت — کب پانی لگائیں؟
عام طور پر CRI کا وقت بوائی کے 18 سے 25 دن بعد آتا ہے، لیکن یہ دورانیہ ہر کھیت میں یکساں نہیں ہوتا۔ زمین کی نوعیت، پہلے والی فصل اور موسمی حالات اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
1) ریتلی زمین (Sandy Soil)
ریتیلی زمین نمی کم رکھتی ہے، اس لیے پہلا پانی
➡️ 18 سے 20 دن کے اندر ضرور لگائیں
2) بھاری زمین (Clayey Soil)
بھاری زمین نمی زیادہ دیر تک محفوظ رکھتی ہے، اس لیے پہلا پانی
➡️ 25 سے 30 دن بعد بھی مناسب رہتا ہے
3) کپاس، مکئی یا کماد کے بعد کاشتہ گندم
ان فصلوں کے بعد زمین میں نمی کم ہوتی ہے، اس لیے پہلا پانی
➡️ 20 سے 25 دن بعد لگائیں
4) دھان (چاول) کے بعد کاشتہ گندم
دھان کے بعد زمین میں نمی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے پانی میں تاخیر ہو سکتی ہے
➡️ 30 سے 40 دن بعد پہلا پانی لگایا جا سکتا ہے
5) پچھیتی کاشت
دیر سے بوئی ہوئی گندم کو شگوفے کم بننے کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے پہلا پانی
➡️ 25 سے 30 دن کے اندر ضروری ہے
✅ پہلے پانی کی اہمیت — کیوں ضروری ہے؟
کراؤن روٹ CRI مرحلہ گندم کی جھاڑ بنانے کا آغاز ہے۔
اسی وقت پودا Crown Roots بناتا ہے، جو سیزن بھر خوراک اور پانی کا حصول یقینی بناتی ہیں
💦بروقت پانی لگانے سے:
✔ شگوفے (Tillers) زیادہ بنتے ہیں
✔ سٹوں کی تعداد بڑھتی ہے
✔ دانہ بھرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے
✔ مجموعی پیداوار 10 سے 20 فیصد تک بڑھ سکتی ہے
🚨اگر اس وقت پانی نہ لگایا جائے یا کمی ہو جائے تو:
❌ شگوفے کم بنتے ہیں
❌ پودا کمزور رہتا ہے
❌ پیداوار میں واضح کمی آتی ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Industrial Estate
Multan