Up to date
31/10/2025
ایک بندے نے خوبصورت تحریر لکھی ہے کہ
بچپن میں بل جمع کروانے بنک جاتا اور آگے سے لمبی لائن ملتی تو چپ چاپ لائن میں لگ جاتا، تھوڑی دیر بعد میرے پیچھے مزید کئی لوگ لائن میں کھڑے ہو جاتے۔۔۔۔
پھر مجھے لگتا کہ اگر میں لائن سے نکل کر کھڑکی کے پاس جا کر ٹرائی کروں تو شاید کوئی فلوک لگ جائے اور جلدی بل جمع کروا سکوں۔ چنانچہ میں اپنی جگہ پر ایک اینٹ رکھ کر پیچھے کھڑے بندے سے کہتا کہ میری جگہ رکھنا۔۔۔۔
واپس آجاتا اور اینٹ ہٹا کر لائن میں اپنی جگہ دوبارہ کھڑا ہو جاتا۔۔۔۔۔
عام زندگی میں منگنی کی مثال بھی اس اینٹ کی سی ہے۔ مجھے آج تک یہ لاجک سمجھ نہیں آئی کہ منگنی کیوں کی جاتی ہے؟
اگر دونوں فریقوں کو رشتہ پسند ہے تو براہ راست نکاح کریں، رخصتی بے شک دو سال بعد کر لیں۔
منگنی کا بظاہر یہی مطلب سمجھ آتا ہے کہ دونوں فریق اپنی اینٹ رکھ کر جگہ پکی کر کے کسی بہتر کی تلاش میں لگ جاتے ہیں۔ کامیابی کی صورت میں اینٹ وہیں پڑی رہتی ہے اور وہ خود آگے نکل جاتے ہیں۔۔۔۔۔
ناکامی کی صورت میں وہ منگنی شادی میں تبدیل ہو جاتی ہے اور باقی کی زندگی وہ ایک ہاتھ میں اینٹ پکڑے گزار دیتے ہیں.
”یہ دنیا مردار کی مانند ہے، پس جسے یہ چاہیے اسے چاہیے کہ کُتوں کے ساتھ جھپٹنا سیکھ لے۔“
(المزكيات : ١٥٢ | عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه)
”یہ دنیا مردار ہے، اور شیر مردار پر منہ نہیں مارتا۔“
(الفوائد لابن القيم : ٧٠)
آپ کے بچوں کو دسیوں قسم کی ویکسینز لگائی جاتی ہیں۔ وہ ساری ویکسینز کہاں سے بن کر آتی ہیں؟ باہر سے، کیونکہ آپ کے اپنے ملک میں تو کچھ ایسا بنتا نہیں۔
اگر کسی نے ویکسین سے ہی زہر دینا ہوتا تو جو آپ کے بچوں کو ویکسین لگ رہی ہے، اسی میں شامل کر دیتا، نئی ویکسین لگانے کی کیا ضرورت تھی؟
پرانے زمانے میں ہیضہ ، ملیریا ، ٹی بی وغیرہ سے جانتے ہیں کتنے لوگ مرتے تھے؟ اور اب کتنے مرتے ہیں؟
اس پہ تحقیق کر لیجیے ، اب تو شاید ہی کوئی ان سے مرتا ہو، کیونکہ تحقیق کے بعد کسی کا علاج دریافت ہوا تو کسی کی ویکسین۔
لیکن پھر بھی ہم نے ہر نئے علاج، ہر نئی ویکسین کو سازش کہہ کر ٹھکرانا ہوتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے پورے دنیا ہمارے خلاف منصوبے بنا رہی ہے۔
ویسے مجھے معاف کیجیے گا یہ کہنے کے لیے لیکن ہماری قوم میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں کہ کوئی ہمارے خالف سازش کرے ؟ ہمارے تو جو حالات ہیں، ہم خدانخواستہ اپنی آپ موت مر جائیں گے، ایسے ہی چلتے رہے تو۔
اور ہم ایسا کون سا کام یا ایسی کون سی تحقیق کر رہے ہیں جو دنیا میں کسی کو ڈرا سکتی ہے کہ دنیا ہمارے خلاف بیٹھ کر منصوبے بنائے۔
ہمارے یہاں تو رٹا لگا کر پالتو طوطے پیدا کیے جا رہے ہیں ، جن کے اندر تخلیقی صلاحیتیں جوان ہونے سے پہلے ہی مر چکی ہوتی ہیں۔ پھر بھی ہمیں لگتا ہے پوری دنیا ہمارے خلاف سازش کر رہی ہے۔
اخے ہیں کون ہم لوگ، جن کے خلاف کسی کو سازش کرنی پڑے ؟
مجھے یہ مت بتائیے گا کہ ہم کلمہ پڑھتے ہیں، ہم سے زیادہ کلمہ گو بھارت اور بنگلہ دیش میں ہیں اور یورپ میں بھی مسلمانوں کی کمی کوئی نہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Contact the restaurant
Telephone
Website
Address
Street 01
Multan