Esports Clips

Esports Clips

Share

03/08/2022

آپ اور میں جس سوسائٹی کے باسی ہیں یہاں آپ کو پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک اپنے حقوق کی نہیں بلکہ صرف عزت سے زندہ رہنے کی ایک طویل جنگ لڑنا پڑتی ہے. ہم سر سے لے کرپاؤں تک احساس کمتری میں ڈوبے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام تلاش کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں ایک ایسا معاشرہ جس میں ہر دوسرا آدمی "تم نہیں جانتے میں کون ہوں؟" جیسی مہلک بیماری کا شکار ہے
ذات پات، اونچ نیچ، فرقہ بندی سے شروع ہونے والا یہ سفر ایک ایسی طویل سرنگ ہے جس میں روشنی کی کرن صرف ان لوگوں کے لیے چمکتی ہے جو حالات کے سامنے سر نڈر نہیں کرتے. ہمارے معاشرے میں زندگی سلجھے ہوئے اور ترقی یافتہ معاشروں کی نسبت بہت مشکل اور ڈراونی ہے خاص کر اگر آپ ایک لوئر مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس کا پازٹیو پہلو یہ ہے کہ یہ طرز زندگی آپ کو مضبوط بنا دیتی ہے، آپ کومشکلوں کو خندہ پیشانی کے ساتھ جھیلنے کی عادت پڑ جاتی ہے. یہی مضبوطی مستقبل میں آپ کی کامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے.
ہم نے اکثر دیکھا اور سنا ہے کہ ہمارے جیسے معاشروں سے نکلے لوگ دوسرے ملکوں میں جا کر زیرو سے سٹارٹ کرتے ہیں اور جس پر و فیشن کو بھی اپناتے ہیں اس میں کامیابی ان کا مقدر بنتی ہے.آخر کیوں؟ کیونکہ وہ بدترین حالات سے گزر چکے ہوتے ہیں.
زندگی میں دکھ، تکلیفیں، مشکلیں، مایوسی، ڈ پر یشن، ناکامیاں ہمیں آزمانے آتی ہیں . زندگی میں کوئی بھی ناکامی مستقل نہیں ہوتی اسی طرح کوئی بھی پریشانی تا حیات ہمارے ساتھ نہیں رہتی اگر ہم اس سے چھٹکارہ پانا چاہیں تو.
حالات کو ہم ایک حد تک اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں لیکن ہر ناکامی یا کامیابی کے اصل کردار ہم خود ہوتے ہیں ہم ہی اپنی زندگی کے ہیرو یا ولن ہیں اس لیے اپنی زندگی کا سٹیرنگ خود اپنے ہاتھ میں تھامیں، دوسروں کو اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرانا بند کریں اور معاشرے یا حالات نے آپ کو جو زخم دئیے ہیں ان پر رونے دھونے کی بجائے انہیں اپنی طاقت بنائیں

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Multan