Latest News Pakistan

Latest News Pakistan

Share

17/12/2024

لودھراں ترین کرکٹ اکیڈمی لودھراں کی کھلاڑی شہر بانو نے ملائشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کردیا۔ ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ باولر شہر بانو کو ڈیئبو کیپ پہنائی۔ منینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیئبو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی۔
مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے
ڈیئبو کرنے والی کھلاڑی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہر بانو لیفٹ آرم فاسٹ باولر ہیں اور آج نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ شہر بانو کا تعلق لودھراں کے نواحی علاقے 48 ایم سے ہے اور انکے والد لیاقت عباس نجی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ ہیں۔ شہر بانو لودھراں میں ترین کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے کھیلتی ہیں اور انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز بھی ترین کرکٹ اکیڈمی سے کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ترین کرکٹ اکیڈمی کے مالک علی خان ترین اور مقامی کوچ محمد ندیم کی بے حد مشکور ہوں جنکی سپورٹ اور گائیڈنس کی بدولت میں آج قومی ٹیم میں سلیکٹ ہوئی ہوں۔ ٹی ٹونٹی فرنچائز ملتان سلطانز اور ترین کرکٹ اکیڈمی کے مالک علی ترین نے ڈیبیو پر شہر بانو کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ لودھراں کے لئے آج فخر کا لمحہ ہے۔ گرلز کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Dunya Pur Multan
Multan