Mustaqbil Pakistan

Mustaqbil Pakistan

Share

03/06/2026

Today Mustaqbil Pakistan Press Release:03.06.2026

31/05/2026

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب نے 31 مئی انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی انسانی صحت کے لیے زہر قاتل بنتی جارہی ہے،پاکستان میں تمباکو نوشی کے باعث سالانہ 1 لاکھ 64 ہزار اموات ہوتی ہیں اور ملکی معیشت کو اس سے ہر سال 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے،جبکہ حکومت کو تمباکو صنعت سے تقریباً 265 ارب روپے ٹیکس حاصل ہوتا ہے،تاہم اس کے مقابلے میں مجموعی معاشی نقصان 1800 ارب روپے تک پہنچ رہا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق سگریٹ، نیکوٹین اور دیگر مصنوعات کے استعمال سے بچے اور نوجوان بھی تیزی سے تمباکو نوشی کے عادی بن رہے ہیں،دنیا میں 4 کروڑ بچے 13 سے 15 سال کی عمر میں تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک امر ہے،پاکستان کی موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سگریٹ پر ٹیکس کی شرح کو بڑھاتے ہوئے انسداد تمباکو نوشی کے قانون پر بھی سختی سے عملدرآمد کرائے تاکہ اس کی وجہ سے جو نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے وہ محفوظ رہے
انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی صرف ایک فرد کی صحت کو متاثر نہیں کرتی بلکہ پورے خاندان اور معاشرے پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے،انسدادِ تمباکو نوشی کا عالمی دن ہمیں یہ تقاضا کررہا ہے کہ ہم تمباکو سے پاک پاکستان اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ نوجوان نسل کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ تمباکو نوشی نہ تو شخصیت کی علامت ہے اور نہ ہی جدید طرزِ زندگی کا حصہ،بلکہ یہ ایک خطرناک عادت ہے جو صحت، معیشت اور معاشرتی زندگی کو تباہ کر سکتی ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان

Want your organization to be the top-listed Government Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

25 Gulistan Colony, Near Bhawalpur Road
Multan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00