Daily V log by Umair

Daily V log by Umair

Share

26/01/2024

نشے کی لت میں بزرگوں کا مان بیچا گیا
اڑھائی مرلے کا کچہ مکان بیچا گیا

یہ بات قتل سے زیادہ بری لگی مجھ کو
کہ خوں بہا کے لیے خاندان بیچا گیا

مری پڑھائی پہ جب ماں نے بالیاں بیچیں
مجھے لگا ، مری خاطر جہان بیچا گیا

جو بول سکتے تھے ان کی زبانیں کاٹی گئیں
پھر اس کے بعد ہر اک بے زبان بیچا گیا

یہ کھیل کھیلا گیا پچھلی کئی دہائیوں سے
کبھی خطیب ، کبھی حکمران بیچا گیا

خدا کے نام پہ چندے وصول ہوتے رہے
زمیں خریدی گئی ، آسمان بیچا گیا

عجیب قسم کے جھانسے ملازمت کے دیے
پرائے دیس میں میرا جوان بیچا گیا

ڈاکٹر شکیل پتافی

Want your business to be the top-listed Shop in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Multan