Multan Jobs & Updates

Multan Jobs & Updates

Share

26/06/2026

یہ ہے سوتری وٹ چوک ۔۔۔
یہ تصویر 70 سال پرانی ہے ۔۔ جب سکندری نالے سے پل مردہ خانے چوک، پھر پل موج دریا سے گزرتی باغ لانگے خان کی جانب سے سول ہسپتال چوک پہنچتی ۔۔ سول ہسپتال چوک سے گزر کر یہ شوالہ مندر چوک پل سے سیدھی سوتری وٹ پل پر پہنچتی. یہاں سے ریلوے روڈ کراس کرتی یہ نہر چوک شاہ عباس چاہ جموں سے ہوتی رنگیل پور نہر کے ساتھ مل جاتی ۔۔۔
وقت کے ساتھ آبادی میں اضافے اور شہر میں بسنے کی خواہش سے یہ نہر آہستہ آہستہ نالہ کہ صورت اختیار کر گئی ۔جو نالہ ولی محمد یا کہیں علی محمد کہلایا ۔۔ 1980 کے قریب یہ نالہ بھی آہستہ آہستہ اپنی حیثیت کھو بیٹھا ۔۔۔۔
آج پل شوالہ سے پل سوتری وٹ اس نہر پر پارک بنے ہوئے ہیں. اور باقی سب نہر پر آبادی بن گئی ہے ۔۔۔

تصویر ۔۔۔ حاجی محمد سلیم راہی (مرحوم)
تحریر ۔۔۔ عبدالرؤف شُجرا

26/06/2026

موبائل سروس بند رہے گی

سیکورٹی کے حالات کے پیش نظر کل 10 محرم کو صبح 05:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک ملک بھر کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رھے گی موبائل فون سروس کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی معطل رھے گی۔

ملتان شہر میں ممتاز آباد، سورج میانی ،دربار شاہ شمس،حرم گیٹ، شجاع آباد جلالپور پیر والہ میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی جسکی وجہ سے باقی علاقوں میں بھی سروس متاثر رہنا متوقع ہے۔

25/06/2026

بے اجازت جن کے گھر جبرائیل آتے نہیں..

قدر والے جانتے ہیں قدر و شان اہل بیت..

25/06/2026

وینزویلا 🇻🇪 میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے سے 20 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہونے کی رپورٹ

جبکہ دیگر آزاد ذرائع سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی اموات بتائی جا رہیں ہیں
اسے حالیہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا جانی اور مالی نقصان بتایا جا رہا
ہے

24/06/2026

ملتان: ٹریفک ڈائیورشن پلان09محرم الحرام
سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے09 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ ممتاز آباد مارکیٹ میں ہمہ قسم کی ٹریفک تمام اطراف سے صبح سے رات تک بند رہے گی
اور یہ ایریا نو پارکنگ زون ہوگا ۔ کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک BCG چوک سے چوک شاہ عباس کی طرف نہیں آجا سکے گی ہیوی وہیکلز کے علاوہ باقی ٹریفک BCGچوک سے چوک شاہ عباس اور چونگی نمبر 14 کی طرف متبادل روٹ پر چلے گی
— feeling thankful at ‎سر زمین اولیا ملتان‎.

Photos from Multan Jobs & Updates's post 24/06/2026

📢 Today , Teaching Jobs announced at University of Education (UOE) , Lahore

🚨 Last Date : 20 July ,2026

24/06/2026

*🔹 پنجاب یونیورسٹی PU انٹری ٹیسٹ رزلٹ 2026*

*▪️ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے Fall 2026 Admissions کے لیے منعقد ہونے والے پہلے Undergraduate Admission Test کا رزلٹ جاری کر دیا ہے۔ ✅*

◾ *تمام امیدوار اپنا رزلٹ درج ذیل لنک پر جا کر چیک کر سکتے ہیں:*🔗 https://pu.edu.pk/splash/admissiontestresults

*📌 جن طلبہ نے ٹیسٹ دیا تھا، وہ جلد از جلد اپنا رزلٹ چیک کریں اور داخلہ کے اگلے مراحل کے لیے تیار رہیں۔*

*▪️اہم اطلاع:* جن طلبہ کے پہلے PU Test میں کم نمبر آئے ہیں اور وہ اپنا اسکور بہتر کرنا چاہتے ہیں، یا جو کسی وجہ سے 1st Admission Test نہیں دے سکے تھے، وہ 2nd Admission Test دے سکتے ہیں۔لنک
https://admissiontest.pu.edu.pk

*▪️ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ:* 03 جولائی 2026 *📝 ٹیسٹ کی تاریخ:* 19 جولائی 2026

🪀 ہر قسم کی تعلیمی خبروں ، اپ ڈیٹس اور رہنمائی کے لیے ہمارا WhatsApp چینل جوائن کریں۔👇👇👇

Photos from Multan Jobs & Updates's post 23/06/2026

ایک ماں کا معمولی سا حکم، اور پھر قیامت صغریٰ! 💔
منتہا، صرف سات سال کی ایک معصوم بچی۔ ماں نے اسے چند روپے تھما کر کہا: "بیٹا، کریانے کی دکان سے چینی لے آؤ۔" یہ ایک ایسا معمول کا کام تھا جو ہر گھر میں روزانہ ہوتا ہے۔ لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ منتہا کا آخری سفر ثابت ہوگا۔
گھنٹے گزرے، پھر تلاش شروع ہوئی، محلہ اکٹھا ہوا، لیکن منتہا غائب تھی۔ CCTV کیمروں نے ایک بھیانک سچائی دکھا دی۔ منتہا دکان میں داخل تو ہوئی، مگر باہر نہیں نکلی۔ جب پولیس نے تلاشی لی تو جو انکشاف ہوا، اس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک دکان، ایک کمرہ، اور وہاں موجود درندے۔۔۔ جنہوں نے ایک پھول جیسی بچی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
آج ہم سب ایک سوال کا جواب مانگتے ہیں:
کیا انسان اتنا گر سکتا ہے؟ کیا وہ درندے قیامت کی ہولناکیوں، قبر کے اندھیروں اور اللہ کے حضور پیشی سے نہیں ڈرتے؟
ایک چھوٹی سی درخواست:
باقی تو ہم قانون سے امید رکھتے ہیں، مگر آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے: اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ آج کے دور میں کسی پر بھی، یہاں تک کہ بظاہر نظر آنے والے عام لوگوں پر بھی، آنکھیں بند کر کے اعتبار کرنا چھوڑ دیں۔ بچوں کو اکیلے باہر ہرگز نہ بھیجیں۔
خدارا، اپنے بچوں کی حفاظت کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں۔ منتہا تو چلی گئی، دعا کریں کہ اب کوئی اور گھر اس طرح اجڑنے سے بچ جائے۔
منتہا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں۔ آمین۔

Multanjobsandupdates

23/06/2026

📢 محکمہ جنگلات ( باجوڑ فارسٹ ڈویژن) , صوبہ خیبرپختونخوا میں فارسٹ گارڈ BPS-08 کی سرکاری نوکریاں پبلش ہوئی ہیں

✅ تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ ( سائنس)
✅ عمر کی حد : 18 سے 25 سال تک
🎗️ لنک :

🚨 آخری تاریخ: 30 جون ، 2026

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Multan
06011

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00