DFA TV

DFA TV

Share

20/08/2022

ملتان:مخدوم شاہ محمود قریشی کی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر این اے 157 کی الیکشن کمپئن جاری شاہ محمود قریشی عوام میں گھل مل گئے۔ یونین کونسل 56 کی رہائشیوں نے مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال کیا۔ شاہ محمود قریشی اپنی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی کمپین کر رھے ھیں

14/07/2022

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں معروف اینکر پرسن اور مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ جمع کرادی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کو طلبی کا خط ارسال کردیا گیا ہے، جس میں مرحوم عامر لیاقت کے اہلخانہ کو مقدمے کی تفتیش کے لئے بیان ریکارڈ کرانے کا لکھا گیا ہے۔

جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف آئی اے دفعہ 154کے تحت دانیہ شاہ کا بیان لینا چاہتی ہے جبکہ ٹوئٹر پر لیک کی گئی مذکورہ ویڈیو لانے کو بھی کہا گیا ہے. دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی کرنے سے متعلق ڈائریکٹر ایف آئی اے کو نوٹس

سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کیجانب سے جواب نہیں آیا۔ دانیہ شاہ کا بیان ریکارڈ ہونے پر عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

قبل ازیں 18 جون کو عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کے خلاف نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر کارروائی کی درخواست دائر کردی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

13/07/2022

ملتان۔ سابق وزیر اعظم عمران خان ملتان پہنچ گئے،

ملتان۔ عمران خان رات ملتان میں قیام کریں گے۔

ملتان۔ عمران خان وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے گھر قیام کریں گے

ملتان۔ موسم خرابی کی وجہ سے عمران خان واپس اسلام آباد نہیں جاسکے

ملتان۔ عمران خان کل ملتان میں جلسہ کریں گے

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Multan