Multan Discovery HD

Multan Discovery HD

Share

Photos from Multan Discovery HD's post 24/06/2026

*ملتان: مسافر بس میں تیزاب کی بوتلیں پھٹنے سے خوف و ہراس، تین مسافر متاثر، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا*

ملتان کے علاقے چائنہ چوک، مظفرگڑھ روڈ پر ملتان سے مظفرگڑھ جانے والی نیو خان نان اے سی مسافر بس میں موجود تیزاب کی بوتلیں اچانک پھٹنے سے بس دھوئیں سے بھر گئی، جس کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ریسکیو اور ایمبولینس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائی کیمیکل پاؤڈر (ڈی سی پی) کے ذریعے دھوئیں پر قابو پا لیا۔ چند ہی منٹوں میں صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں تین مسافر متاثر ہوئے، جن میں دو خواتین دھوئیں کے باعث سانس لینے میں دشواری کا شکار ہوئیں جبکہ ایک مرد معمولی خراشوں سے متاثر ہوا۔ تمام متاثرین کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد بس کو محفوظ قرار دے کر دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں آگ نہیں بھڑکی اور نہ ہی کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان ہوا، تاہم معمولی سی غفلت ایک بڑے سانحے کا سبب بن سکتی تھی۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مسافر بسوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں تیزاب، پٹرول، ڈیزل، گیس سلنڈر، آتش گیر، زہریلے یا دیگر خطرناک کیمیکلز ہرگز ساتھ لے کر سفر نہ کریں۔ ایسے مواد کو صرف محفوظ پیکنگ اور متعلقہ قوانین کے مطابق مجاز کارگو سروس کے ذریعے منتقل کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کو خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

24/06/2026

پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی *ماہ مئی* کی کارکردگی کی رینکنگ جاری

ڈپٹی کمشنر سرگودھا 1st
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ 2nd
ڈپٹی کمشنر خانیوال 3rd

24/06/2026

ملتان ڈسکوری ایچ ڈی نیوز کی جانب سے چند روز قبل کے ایف سی کے سکیورٹی گارڈز کی سہولیات سے متعلق خبر نشر کی گئی الحمداللّہ کے ایف سی انتظامیہ کی جانب سے ہماری خبر پر ایکشن لے لیا گیا اب سکیورٹی گارڈ کو چھتری دے دی گئی۔

شکریہ کے ایف سی انتظامیہ

24/06/2026

نوٹ فرمالیں؛ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بل کی ادائیگی پر ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کر دیا گیا۔

24/06/2026

*احمداللّہ ایک اور بچے کو اس کے اہل خانہ سے ملوانے میں ملتان ڈسکوری نیوز اور اس کے ناظرین کامیاب ہوگئے۔*

ملتان: پولیس تھانہ ڈی ایچ اےنےعلاقہ تھانہ سے لاوارث ملنے والے بچے محمد شہباز (بعمر12سال)کے ورثاء کو تلاش کر کے اُن کے حوالے کر دیا، جنہوں نے ملتان پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

Photos from Multan Discovery HD's post 24/06/2026

ملتان ڈسکوری نیوز ایچ ڈی کی خبر پر فوری ایکشن ہماری پوسٹ پر سی ٹی او صاحب کا فوری ایکشن شہری کا چلان بھر دیا گیا
مزید انکوائری کے لیے شہری کو سی ٹی او آفس بلا لیا گیا
سی ٹی او صاحب پولیس والے کے خلاف کاروائ ہونی چاہیے آئندہ کسی شہری کے ساتھ ایسا نہ ہو

24/06/2026

*ملتان: اس شہری کی آواز بنیں زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔*

کل میں ملتان آیا ہوا تھا تو خان پلازہ کے سامنے مجھے ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا میں روک گیا اس نے مجھ سے لائسنس مانگا میں نے دے دیا کیوں کہ میں نے سیٹ بیلٹ لگایا ہوا تھا میری گاڑی کے ڈاکومنٹس پورے تھے تو جناب نے کہا آپ کی ڈگی کا شیشہ بلاک ہے تو میں نے ان کو بتایا جناب یہ جو گرینڈی گاڑی نیو آ رہی اس کے اس طرح بلاک ہی ہوتا ہے کمپنی کی طرف سے اگر آپ چاہیں تو میں جناب رہنمائی کے لیے اس کے بارے بتا سکتا ہوں تو جناب نے مجھے 5 ہزار کا چالان کر دیا اور کہا میں یہاں سے بھر دیتا ہوں آپ پیسے مجھے دے دیں میں نے اس وقت ادھر ادھر دیکھا محرم کی وجہ سے کوئی دکان کھلی نہیں تھی تو پیسے دے دیے اس کے بعد مجھے جو میسج آیا اس پر 2 ہزار کا چالان تھا اور جناب نے چلان ابھی تک بھرا نہیں نہ ہی مجھے کوئی میسج آیا پولیس والے کا نام
ممتاز تھا اس کے ساتھ ایک جوان اور بھی تھا

Your Traffic Challan PSID:492619031369471895 is generated using ePay Punjab on 23-Jun-2026 for payment of Rs.2000 against vehicle number AQH 167

میری آئی جی پنجاب ڈی پی او ملتان سے درخواست ہے ایسے لوگ محکمے کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں اگر کوئی شک ہو تو خان پلازہ میں کیمرے بھی لگے ہوۓ ہیں وہاں سے بھی چیک کر لیں یہ بندہ پیسے لے رہا ہے اور چلان 2 ہزار کا کیا پیسے 5 ہزار کے لیے چالان بھرا ابھی تک نہیں۔

Commissioner Multan Deputy Commissioner Multan CPO Multan City Traffic Police, Multan Safe City Multan Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab

24/06/2026

*وفاقی حکومت نے فیڈرز کی بجائے ٹرانسفارمر کو ریموٹلی بند کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔*

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرتوانائی اویس لغاری نے 3500فیڈرز پر اکنامک لوڈشیڈنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ ریموٹلی ٹرانسفارمر کی بندش سے ادائیگی کرنیوالے صار ف کو ہرحال میں بجلی ملے گی۔

اویس لغاری نے کہاکہ منصوبہ پر عمل درآمد کے بعد پھر اگر شاہدخان کی بستی والے بجلی کی ادائیگی نہیں کریں گے تو یہ اور میں ، چاہے الٹے بھی ہوجائیں، ہماری بستیوں میں بجلی نہیں آئے گی، لیکن جو ادائیگی کرے گا، اسے بجلی ہرحال میں ملے گی اور یہی وزیراعظم کا فیصلہ ہے۔

24/06/2026

*📢 پنجاب ملازمین کے لیے آج کی بڑی خبر۔*

پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن نمبر A-17 کے تحت تمام زیرِ التواء (Pending) کیسز کی تفصیلات 29 جون 2026 تک طلب کر لی ہیں۔

یہ پیش رفت ان تمام ملازمین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے جن کے کیسز طویل عرصے سے زیرِ التواء ہیں۔

24/06/2026

*خلع کی صورت میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ۔*

⬅️رخصتی نہ ہونے یا میاں بیوی کے ساتھ نہ رہنے کے باوجود بھی خاتون حق مہر کی حقدار ہے، لاہور ہائیکورٹ

⬅️رخصتی نہ ہونے یا ازدواجی تعلق قائم نہ ہونے سے بھی مہر کا قانون ختم نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ

⬅️اگر نکاح نامے میں مہر کی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہو تو پورا مہر فوری طور پر دینا ہوگا، لاہور ہائیکورٹ

⬅️مہر کی تفصیل واضح نہ ہونے پر قانون کے مطابق سارا مہر جب مانگا جائے تب ہی واجب الادا مانا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ

⬅️نکاح نامے میں لکھا گیا 10 تولہ سونا، ایک کنال زمین اور مکان فوری ادائیگی والا مہر ہے، لاہور ہائیکورٹ

⬅️خلع یعنی عورت کی طرف سے شادی ختم کرنے پر وہ مہر کا 25 فیصد حصہ شوہر کو واپس کرنے کی پابند ہے، لاہور ہائیکورٹ

⬅️خلع کی بنیاد پر شادی اس صورت میں فوری ختم ہوگی بشرطیکہ خاتون مہر کا 25 فیصد حصہ شوہر کو واپس کرے، لاہور ہائیکورٹ

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

House 34 Street 10 Block T Rahim Chowk New Multan
Multan
60000