Umeed e khalq
28/04/2026
عنوان: خدمتِ خلق کا ایک نیا باب: اب انسانوں کے ساتھ پرندے بھی ہوں گے سیراب! 🕊️💧
امیدِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کا مشن ہمیشہ سے انسانیت کی خدمت رہا ہے، لیکن اس کڑکتی دھوپ اور چلچلاتی گرمی میں ہم اللہ کی ان بے زبان مخلوق کو کیسے بھول سکتے ہیں جو پیاس سے دم توڑ دیتے ہیں؟
حضورِ پاک ﷺ کا فرمان ہے: "ہر پیاسے جاندار کو پانی پلانا صدقہ ہے۔" (بخاری)
آئیں! اس گرمی میں اپنے گھر کی چھتوں، بالکونیوں اور باہر گلیوں میں پرندوں کے لیے پانی اور دانے کا انتظام کریں۔ آپ کا ایک چھوٹا سا عمل کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔
رابطہ برائے معلومات و عطیات: 03292522872
28/04/2026
یہ اطلاع آپ سب کے علم میں لائی جاتی ہے کہ اُمیدِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کے ایک ممبر کی جانب سے سوسائٹی کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں پیغام موصول ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اُن کے کسی جاننے والے کے والد صاحب کوما میں ہیں اور ان کے پاس علاج معالجہ اور حتیٰ کہ گھر کے اخراجات کے لیے بھی وسائل موجود نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں اُنہوں نے اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیا۔
الحمدللہ، اُمیدِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کے معزز ڈونرز نے مثبت ردِعمل دیتے ہوئے فوری طور پر مالی امداد فراہم کی، جس کے کچھ ثبوت (سلپس) بھی بطور تصدیق شیئر کیے گئے۔
بعد ازاں افسوس کے ساتھ اطلاع دی گئی کہ اُن کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے اراکین اور ڈونرز نے کفن دفن کے اخراجات میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اُن کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ پاک اُمیدِ خلق ویلفیئر سوسائٹی کو نیکی کے اس سفر میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
والسلام،
صدر
اُمیدِ خلق ویلفیئر سوسائٹی
27/04/2026
فیاض چغتائی — ایک یادگار انسان
از قلم: ہاشم شیر خان ایڈووکیٹ
فیاض چغتائی میرا محلہ دار اور بچپن کا دوست تھا۔ مرحوم، خوش اخلاق، ہنس مکھ، خوش پوش اور نہایت نرم مزاج انسان تھا۔ میں نے اسے کبھی غصے کی حالت میں نہیں دیکھا۔ اگر وہ کبھی ناراض بھی ہوتا تو بہت معمولی، اُس وقت اس کی خوبصورت ناک پھولنے لگتی اور ہمیں اندازہ ہو جاتا کہ وہ غصے میں ہے۔ وہ نہ تشدد پسند تھا، نہ جھوٹا اور نہ ہی منافق۔
میرے والد محترم، آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ، صرف 48 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اُس وقت میری عمر تقریباً 20 یا 21 سال تھی اور میرے دو بھائی مجھ سے چھوٹے تھے۔ گھر کے معاشی حالات بہت کمزور تھے، نہ کاروبار کے لیے پیسے تھے اور نہ کوئی تجربہ—بس اللہ کا سہارا تھا۔
اُس زمانے میں پی سی او کا کاروبار بہت چلتا تھا کیونکہ موبائل فون عام نہیں تھے۔ میں نے 1992 میں اسلام آباد سے سرکاری اجازت لے کر بلاک نمبر 8 میں پی سی او قائم کیا، جس سے گھر کا گزارہ چلنے لگا۔ لیکن اس کاروبار میں زیادہ تر بے ایمانی تھی اور حلال کمائی بہت کم تھی، اس لیے مجھے اس میں دل نہیں لگا اور میں نے اسے فروخت کرنے کا ارادہ کر لیا۔
فیاض چغتائی اکثر میرے پاس آتا تھا۔ اُس نے پی سی او خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔ میں نے اُسے بہت سمجھایا کہ اس کاروبار میں نہ آئے، مگر وہ ضدی تھا اور آخرکار اُس نے پی سی او خرید لیا۔ لیکن وہ ایک صاف دل اور ایماندار انسان تھا، اس لیے اس کاروبار کو جاری نہ رکھ سکا اور چھوڑ دیا۔
بعد میں معلوم ہوا کہ فیاض نے ایک کوریئر کمپنی میں ملازمت اختیار کی، مگر وہاں بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔ پھر اس نے ہسپتال چوک کے قریب موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس کا کاروبار شروع کیا۔ میں اکثر شام کو اس کی دکان پر جاتا تھا، لیکن چند ماہ بعد اس نے یہ کاروبار بھی چھوڑ دیا۔
ایک دن وہ کسی کام کے سلسلے میں کچہری آیا اور مجھ سے ملنے میرے چیمبر آیا۔ اُس نے بتایا کہ اس نے ڈی جی ہوٹل میں ملازمت اختیار کر لی ہے، مگر وہاں بھی وہ زیادہ دیر نہ ٹک سکا۔ پھر کچھ عرصہ ڈی جی خان میں مختلف کام کرتا رہا۔
جب فیاض نے ایک چھوٹا سا مکان خریدا تو میں دو مرتبہ اس سے ملنے گیا، لیکن ایک دفعہ معلوم ہوا کہ وہ مکان بھی فروخت کر چکا ہے۔ میں نے اسے فون کیا تو پتہ چلا کہ وہ ملتان منتقل ہو چکا ہے۔ ڈی جی خان سے اس کے جانے پر مجھے ذاتی طور پر بہت افسوس ہوا۔
کبھی کبھار جب میں اپنے ساتھی، ایڈووکیٹ علی بخاری، کے ساتھ کسی کیس کے سلسلے میں ملتان جاتا تو ہائی کورٹ سے فارغ ہونے کے بعد نشتر ہسپتال کے قریب اس کی دکان پر اس سے ملنے چلے جاتے۔ اس نے اپنے کسی رشتہ دار کے ساتھ مل کر مصنوعی انسانی اسپیئر پارٹس کا کاروبار شروع کیا ہوا تھا۔ جب میں یہ الفاظ کہتا تو وہ مسکرا دیتا، مگر وہ اس کام سے خوش نہیں تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی مجبوری کا خیال نہیں رکھا جاتا۔
قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ میرے بیٹے ڈاکٹر حذیفہ آفتاب کی نشتر 2 میں میڈیکل آفیسر کے طور پر تعیناتی ہو گئی، جس کے باعث مجھے بھی اپنے خاندان سمیت ملتان منتقل ہونا پڑا۔ جب میں نے فیاض کو اپنی منتقلی کی اطلاع دی تو وہ بہت خوش ہوا اور کہنے لگا کہ اب ہم اکٹھے جدوجہد کریں گے۔
میرے ملتان آنے سے پہلے ہی وہ اس کاروبار کو چھوڑ چکا تھا اور بوسن روڈ کے قریب ایک دینی ادارے میں ملازمت اختیار کر لی تھی۔ میں اکثر اس سے ملنے جاتا اور ہم مل کر مستقبل کے منصوبے بناتے۔
لیکن پھر اچانک فیاض بیمار ہو گیا، نشتر ہسپتال میں داخل ہوا اور اللہ کو پیارا ہو گیا۔ یہ خبر میرے لیے بہت بڑا صدمہ تھی۔
میں نے اپنی کتاب "علامہ اقبال اور ڈیرہ غازی خان" میں فیاض کا نام بطور شکریہ شامل کیا ہے، اور یہی عمل میرے لیے روحانی تسکین کا باعث ہے۔
فیاض چغتائی ایک خوبصورت، باکردار اور یادگار انسان تھا، جو مجھے اپنی آخری سانس تک یاد رہے گا۔
اُمید خالق ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی کی خوشیاں مبارک ہو
12/03/2026
Umeede Khalq Welfare Society
Founder
Mr. Fayyaz Ahmed Chughtai (Marhoom)
President
Muhammad Bakht Ali Khan Chughtai
(Son of Mr. Fayyaz Ahmed Chughtai Marhoom)
Umeede Khalq Welfare Society continues its mission of serving humanity and helping the needy, carrying forward the vision and legacy of our respected founder Mr. Fayyaz Ahmed Chughtai (Marhoom) under the leadership of President Muhammad Bakht Ali Khan Chughtai.
UmeedeKhalqWelfareSociety
کے زیرِ اہتمام 200 لوگوں کو افطار کروایا گیا اللہ پاک اپنی بارگاہ میں قبول فرماے اور مزید اور مزید مستحق لوگوں کی مدد کرنے کا وسیلا بنائے نیکی کے اس کام میں ہمارا ساتھ دیں
for donations 03292522872
09/03/2026
کیا آپ بھی ایک یتیم بچے کی مسکراہٹ بننا چاہتے ہیں؟
ہر بچہ خوشیوں کا حق رکھتا ہے۔
امیدِ خلق ویلفیئر سوسائٹی یتیم بچوں کے لیے تحفے اور محبت بھرا دن لے کر جا رہی ہے۔ 🤍
آئیے، آپ بھی اپنا حصہ ڈالیں، ایک چھوٹی سی مدد کسی بچے کی بڑی خوشی بن سکتی ہے۔
📞 رابطہ / ڈونیشن: 03292522872
امید بانٹتے ہیں
زندگیاں بدلتی ہیں
Team UmeedeKhalqWelfareSociety
ہم ہیں شاہین
الحمدللہ!
کل بروز جمعہ Cardiology Hospital Multan میں ہماری Iftar Drive کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ یہ سب آپ سب کے تعاون، محبت اور اعتماد کی بدولت ممکن ہوا۔ 🤲
اس موقع پر تقریباً 200 روزہ داروں کو افطار کروانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ یقیناً ایک روزہ دار کو افطار کروانا بہت بڑا ثواب ہے اور الحمدللہ آپ سب کی مدد سے ہمیں یہ نیکی کرنے کا موقع ملا۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام ڈونرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دیا۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس چھوٹی سی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام ڈونرز کے رزق، صحت اور زندگی میں بے حساب برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤍
Umeed-e-Khalq Welfare Society
امید بانٹتے ہیں، زندگیاں بدلتے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
6000